بے نظیر ایئرپورٹ پر جہازوں کی رفتار ناپنے والے آلے پر سیکورٹی کے ناقص انتظامات
جمعرات 10 ستمبر 2015 15:25
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب نصب جہازوں کی رفتار ناپنے والے آلے (DVOR)ڈوپلر ویری اومنی رینج کی مشینری پر سیکورٹی کے ناقص انتظامات اور اربوں روپے کی مشینری پر صرف ایک سیکورٹی اہلکار تعینات ہے ۔ ذرا ئع کے مطابق (DVOR)ڈوپلر ویری اومنی رینج کا آلہ جس کا کام جہازوں کی رفتار سے متعلق کنٹرول روم کو آگاہ کرنا ہوتا ہے جبکہ (DVOR) کسی بھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کی ا یک اہم مشینری تصور کی جاتی ہے اور ہوائی آمد و رفت کا دار و مدار بھی اسی مشینری پر ہوتا ہے ۔
اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء کے مطابق اسلام آباد میں موجود بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ( اربوں روپے کی ) انتہائی حساس مشینری (DVOR) کی سیکورٹی پر صرف ایک ہی اہلکار ڈیوٹی پر معمور ہوتا ہے جو کہ کسی بھی وقت اس کسی بڑے حادثے کا پیش خیمہ بن سکتا ہے ۔(جاری ہے)
(DVOR) کام کرنا چھوڑ دے تو فضاؤں میں موجود جہازوں کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اس کے باعث ایئر ٹریفکنگ میں خلل پیدا ہوتا ہے اور جہازوں کی لینڈنگ ناممکن ہو جاتی ہے ۔
چند روز قبل بلوچستان کے علاقوں میں جیوانی اور گوادر میں بھی دہشت گردی نے ایئرپورٹ پر حملے کئے تھے جس میں جیوانی ایئرپورٹ کے (DVOR) کو تباہ کر دیا گیا تھا جس سے جہازوں کی آمد و رفت میں خلل پیدا ہوا تھا اور گوادر ایئرپورٹ پر دہشت گردی کے دو راکٹ حملے کئے اور اس حملے میں بھی (DVOR) کو ہی نشانہ بنایا گیا جو کہ ناکام رہا ۔مزید اہم خبریں
-
معیشت کے استحکام کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری ضروری ہے ‘سعودی سرمایہ کاروں کا دورہ پاکستان اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے.محمد اورنگزیب
-
حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت آجاتی تو نجانے کیا گل کھلاتے
-
مجھے گورنر راج سے کوئی خطرہ نہیں یہ گورنر راج لگا کر اپنا شوق پورا کرلیں
-
گندم اسکینڈل پر انکوئری کب کرنی ہے؟
-
پنجاب حکومت کا گندم خریداری پر ٹال مٹول
-
ہم محمد بن سلمان کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں
-
جس ملک میں عدلیہ کھڑی ہوجائے اس کو کوئی شکست نہیں دے سکتا
-
بیرون ممالک سے کیڑوں والی گندم امپورٹ کیے جانے کا انکشاف
-
اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں سے رفح کے مشرقی حصوں سے انخلا کا مطالبہ
-
ملک میں جان بچانے والی 100سے زائد ادویات کی قلت پیدا ہو گئی
-
رفح میں پناہ لیے افراد کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، انرا کا عزم
-
وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا، صوبے کے مسائل اور مشکلات کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات کی جائے گی. جعفر مندوخیل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.