آسکر میں نامزدگی کیلئے پاکستانی فلم ”مور“ کا انتخاب
جمعہ 11 ستمبر 2015 11:25
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء)پاکستان اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم ”مور‘ ‘کو اگلے سال منعقد ہونے والے 88ویں آسکر ایوارڈز کی غیر ملکی زبان کی فلمی کیٹیگری میں نامزدگی پر غور کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔جامی کی ہدایات میں بنی فلم ’مور‘ ایک ڈرامائی اسٹوری ہے جو ایک غریب اسٹیشن ماسٹر اور اس کے بیٹے کی زندگی پر بنی ہے جس میں اسٹیشن ماسٹر کی بیوی کی اچانک موت ہوجاتی ہے، یہ کہانی پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ریلوے کے تنزلی کے شکار نظام کے گرد گھومتی ہے۔
ایک اعلامیے کے مطابق شرمین عبید چنائے کی سربراہی میں قائم پاکستان اکیڈمی سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں کثرت رائے سے ’مور‘ کا انتخاب کیا گیا۔(جاری ہے)
آسکر ایوارڈ یافتہ اور پاکستان اکیڈمی سلیکشن کمیٹی کی چیرمین شرمین عبید چنائے نے کہا ’مور نے پاکستانی سینما کو مزید آگے بڑھایا ہے، یہ فلم ہمیں اس خطے کی تاریخ یاد دلاتی ہے جسے ہم اکثر نظرانداز کردیتے ہیں۔
پاکستان اکیڈمی سلیکشن کمیٹی میں شرمین عبید چنائے کے ساتھ ساتھ دیگر اراکین میں کوک اسٹوڈیو کے بانی روہیل حیات، ڈیزائنر ماہین خان ، اداکارہ آمنہ شیخ، ہدایت کار ستیش آنند، اداکار فرحان طاہر، اداکار علی خان ، فلم پروڈیوسر مظہر زیدی اور مصنف دانیال محی الدین شامل ہیں۔فلم’ ’مور“ پاکستان کی جانب سے آسکر کی ٍغیر ملکی فلموں کی کٹیگری میں غور کے لیے منتخب ہونے والی تیسری فلم ہے اس سے قبل مینو گور اور فرجاد نبی کی ’زندہ بھاگ‘ اور عافیہ نتھانیل کی ’دختر‘ کو بھی آسکر ایوارڈ کی اس کیٹیگری کے لیے پاکستان کی جانب سے نامزد کیا گیا تھا تاہم وہ حتمی فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام رہی تھیں۔آسکر کی جانب سے اس کیٹیگری کی فلموں کی فہرست 8 جنوری کو سامنے آئے گی، نامزد ہونے والی فلموں کی حتمی لسٹ اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنس کی جانب سے 14 جنوری 2016 کو ریلیز کی جائے گی ، آسکر ایوارڈ کی 88 ویں تقریب اگلے سال 28 فروری کو ہوگی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا
-
شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کی تفصیلات شیئرکردیں
-
ہیرا منڈی سیریزپرپاکستان سے ڈھیروں پیارملا ہے: سنجے لیلا بھنسالی
-
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک ہسپتال داخل
-
عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار،ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم کی تصدیق
-
دومرتبہ آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارکوجنسی ہراسانی کے ایک اورالزام کا سامنا
-
شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان
-
یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے،خوشحال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.