زبیدہ جلال نے روز ویلٹ ہوٹل میں 6 راتیں قیام کر کے بھاری فنڈز خرچ کئے
دورہ سے قبل ٹی اے ڈی اے کے نام پر فنڈز اپنی جیب میں ڈال لئے زبیدہ جلال نے قومی خزانہ سے نسان امپورٹڈ گاڑی خریدی ، آڈٹ رپورٹ میں انکشافات
اتوار 13 ستمبر 2015 17:06
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) سابق وقای وزیر تعلیم زبیدہ جلال بچوں کی عالمی کانفرنس میں شرکت کے نام پر دورہ سے قبل ہی بھاری ٹی اے ڈی وصول کر کے اپنی جیب میں ڈال لیا ۔ متعلقہ وزارت نے بار بار خط لکھنے کے باوجود زبیدہ جلال نے ابھی تک یہ فنڈز واپس قومی خزانہ میں جمع نہیں کرائے ۔ تفصیلات کے مطابق زبیدہ جلال نے مشرف دور حکومت میں بچوں کی عالمی کانفرنس میں شرکت کے لئے امریکہ کا دورہ کیا اور نیویارک کے لگثرری روز ویلٹ ہوٹل میں قیام کیا جس پر قومی خزانہ سے لاکھوں روپے خرچ کئے ۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق امریکہ جانے سے قبل وزیر تعلیم نے وزارت تعلیم کے اکاوئنٹ سے 4 لاکھ 10 ہزار روپے نکلوائے تھے جو بعد میں ٹی اے ڈی ڈی اے کے نام پر ہضم کر لئے ۔ متعلقہ حکام نے یہ فنڈز واپسی کا مطالبہ کیا ہے تاہم زبیدہ جلال نے واپس کرنے سے انکار کردیا ہے ۔(جاری ہے)
ایک رات روز ویلٹ ہوٹل کا کرایہ اس وقت 18 ہزار ایک سو ستر روپے تھا ۔ سیکرٹری پروین آغا نے بھی فنڈز کی واپسی کے لئے زبیدہ جلال سے رابطہ کیا تھا ۔
رپورٹ کے مطابق زبیدہ جلال نے خواتین سے متعلق قومی پلان کے نام پر 8 ملین روپے کے فنڈز سے 37 لاکھ روپے غیر قانونی طور پر خرچ کئے ۔ یہ فنڈز عام چیک پر نکال پر وومن بنک اسلام آباد میں جمع کرائے گئے ۔ حکومت کی وفاقی وزیر برائے خواتین ترقی نے ذاتی استعمال کے لئے 24 لاکھ میں لاگت سے قیمتی گاڑی درآمد کی تھی ۔ نسان پک اپ فور بائی فور کراچی کراچی شوروم سے متعلقہ وزیر کے استقبال کے لئے خریدی گئی جس کو آڈٹ حکام نے غیر قانونی قرار دیا ہے ۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال ایئرپورٹ کا دورہ ،مسافروں کو د ی جانیوالی سہولتوں کا جائزہ لیا
-
سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس سماعت کیلئے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
-
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر
-
طیبہ تشدد کیس، سابق جج راجا خرم، ان کی اہلیہ کی سزاں کیخلاف نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
سرگودھا ،ایک ہی خاندان کے سات افراد کے قتل میں 50 سالہ تاجر نے اپنی دونوں بیویوں کو بچوں سمیت موت کے گھاٹ اتار کر خودکشی کر لی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 145گیس کنکشنزمنقطع،49لاکھ سے زائد کے جرمانے
-
سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی چودہ سال سزا کالعدم قرار
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.