دبئی :مسافر بس میں سفر خاتون کی زندگی کا آخری سفر بن گیا۔
سمیرا فقیرحسین پیر 14 ستمبر 2015 12:29
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 ستمبر 2015ء): مسافر بس میں سفر خاتون کی زندگی کا آخری سفر بن گیا. تفصیلات کے مطابق دبئی کی ایک مسافر بس میں سوار دو خواتین کے مابین ہونے والا جھگڑا ایک خاتون کی موت کا سبب بن گیا .
(جاری ہے)
بس میں سوار عینی شاہدین نے بتایا کہ دونوں میں سے ایک خاتون کھڑی تھی جبکہ دوسری خاتون سیٹ پر بیٹھی ہوئی تھی کہ اچانک دونوں میں تلخ کلامی ہوئی اور ایک خاتون نے اپنے پرس سے چاقو نکال کر دوری خاتون کے جسم میں گھونپ دیا جس کے بعد مقتول تمام مسافروں کے سامنے ہی دم توڑ گئی.
بس کے ڈرائیور کا کہنا ہے کہ میں نے تلخ کلامی کرنے پر دونوں خواتین کو تنبیہہ بھی کی لیکن کوئی باز نہ آیا جس کے بعد قتل کا واقعہ رونما ہوا. ڈرائیور نے بتایا کہ میں نے فوری طور پر بس لاک کر کے پولیس کو اطلاع کی اور پولیس کے آنے تک کسی کو باہر جانے نہ دیا. تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر قاتل خاتون کو آلہ قتل کے ہمراہ گرفتار کر لیا جبکہ قتل کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی.مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.