انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے بعد مستقبل کا فیصلہ کروں گا، مصباح الحق
پیر 14 ستمبر 2015 13:22
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے بعد مستقبل کا فیصلہ کروں گا۔ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام شامل ہونا اعزاز کی بات ہے ، پروٹوکول کے بغیر زندگی پسند ہے۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے نومبر 2014ء میں آسٹریلیا کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں تیز ترین سنچری کو یادگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بننے پر خوشی ہے کیونکہ اس کی وجہ سے پاکستان کا نام روشن ہوا۔
ٹیسٹ کپتان نے ریٹائرمنٹ کے بارے میں عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد مسقتبل کا فیصلہ کریں گے۔ پاکستان کے کامیاب ترین کپتان کا کہنا تھا کہ وہ سادگی پسند ہیں اس لئے انہیں پروٹوکول اچھا نہیں لگتا۔ پاکستان کے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے کہا کہ جیت کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے۔ ٹیم ورک کے بغیر جیت کا حصول مشکل ہو جاتا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.