آئی سی سی نے میچوں میں ٹاس ختم کرنے سے انکار کردیا
پیر 14 ستمبر 2015 13:22
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) آئی سی سی نے میچوں میں ٹاس ختم کرنے سے انکار کردیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈ سن کا کہنا ہے کہ نئی ٹاس تھیوری سے متاثر نہیں ہیں اور ابھی تک اس تجویز کو سنجیدگی سے زیر غور نہیں لایا گیا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے ہیں کہ یہ کوئی اچھی تجویز ہے اور اس معاملے پر بہت زیادہ غور کرنے کی ضرورت پڑے گی۔
تبدیلی کرکٹ کیلئے اچھی ثابت نہیں ہوگی۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ سابق آسٹریلین کپتان رکی پونٹنگ نے تجویز پیش کی تھی کہ ٹاس نہ کیا جائے اور مہمان ٹیم کے کپتان کو اختیار دیا جائے کہ وہ پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے ہیں یا باؤلنگ کو ترجیح دیں گے کیونکہ میزبان ٹیم کیلئے کنڈیشنز بہت زیادہ سازگار ہوتی ہیں جس کی وجہ سے میچوں میں مہمان سائیڈ کے ساتھ زیادتی ہو جاتی ہے۔
ان کی اس تجویز سے سٹیو وا اور مائیکل ہولڈنگ نے بھی اتفاق کیا تھا لیکن پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے مخالفت کی۔ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا کیونکہ تقریباً ایک صدی سے ایسے ہی چلتا آرہا ہے۔اس سے زیادہ اچھا یہ ہو گا کہ دیگر خامیوں کو دور کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ٹاس ختم کرنے سے ٹیسٹ کرکٹ پربرا اثر پڑے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
-
باکسر عامر خان نے ایک لاکھ ڈالر کی اکیڈمی بند ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا
-
یوراج سنگھ نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں میں شامل کرلیا
-
اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہیں، بھارت کو بھی ٹیم پاکستان بھیجنی چاہیے : احسن اقبال
-
عرفان محسود نے ’تحقیر آمیز‘ رویے پر کے پی حکومت کو 5 لاکھ روپے واپس کردیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.