مداحوں کی حمایت حاصل کرنا چاہتا ہوں ، نوواک جوکووچ
منگل 15 ستمبر 2015 11:01
نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15ستمبر ۔2015ء ) عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار سربیا کے نوواک جاکووچ کا کہنا ہے کہ یو ایس اوپن میں راجر فیڈرر کے خلاف فائنل میچ میں شائقین کی جانب سے مخالفت کے باوجود وہ اپنے مداحوں کی حمایت دوبارہ حاصل کر لیں گے ۔ یو ایس اوپن کے فائنل میچ کے دوران فیڈرر کے مداحوں نے جوکووچ سے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا مذاق اڑایا تھا۔
اس حوالے سے جوکووچ کا کہنا تھا کہ وہ یہاں مداحوں کی حمایت حاصل کرنے موجود ہیں اور انہیں امید ہے کہ مستقبل میں انہیں یہ حمایت حاصل ہو جائے گی ۔ جوکووچ نے اس بات کا اقرار کیا کہ یو ایس اوپن کے فائنل میں شائقین کی مخالفت سے ان کے کھیل میں خلل پڑا ۔ جوکووچ کا کہنا تھا کہ تین گھنٹوں اور 20 منٹ کے میچ میں اپ ڈاؤنز آتے ہیں اور اس آپ کے کھیل میں خلل بھی پڑتا ہے تاہم اہم بات یہ ہے کہ آپ اپنے کھیل پر توجہ دیں اور اس بات کو یاد کریں کہ آپ یہاں کس لیے آئے ہیں؟، اس سے قبل عالمی نمبر دو روجر فیڈرر کے خلاف میچ جیتنے کے بعد جوکووچ کا کہنا تھا کہ وہ یہاں بیٹھ کر شائقین پر تنقید نہیں کر سکتے ۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.