انگلش کاؤنٹی لیسٹر شائر نے عمر اکمل سے معاہدہ کرلیا
جمعہ 18 ستمبر 2015 11:15
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء)انگلینڈ کے کاوٴنٹی کلب لیسٹر شائر نے پاکستانی مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل سے معاہدہ کرتے ہوئے اس کا اپنی ویب سائٹ پر اعلان کردیا ہے۔۔عمراکمل نے کلب کے ساتھ اپنے پہلے سیزن میں ناٹنگھم شائر آؤٹ لاز کے خلاف 49 گیندوں پر برق رفتار 76 رنز کی فتح گر اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ اپنے ساتھی کھلاڑی آئرش نیل او برائن کے ساتھ نصف سنچری شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا تھا۔
ان کی اس کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کلب مالکان 2016 کے نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے لیے عمر اکمل کو سائن کرنے پر مجبور ہو گئے۔حال ہی میں ختم ہونے والے انگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں عمر اکمل نے143 سے زائد کی دھواں دار اسٹرائیک ریٹ سے133 رنز بنائے اور محض ایک دفعہ آؤٹ ہوئے تھے۔(جاری ہے)
جارح مزاج بیٹسمین نے لنکاشائر اور انگلینڈ کے دورے پر موجود نیوزی لینڈ کے خلاف لیسسٹر شائر فوکس کیلئے اپنے فرسٹ کلاس اور لسٹ اے کیریئر کا آغاز کیا.لیسسٹر شائر اور روٹ لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کہا کہ عمر اکمل نے کاؤنٹی کرکٹ کلب میں اپنی موجودگی کے مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی ہر طرز کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں جبکہ گیند کو پلک جھپکنے میں میدان سے باہر پھینکنے کی بھی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔عمر اکمل اس سیزن میں آئرلینڈ کے لیے کیون اوپبرائن کے بعد کلب کا حصہ بننے والے دوسرے غیر ملکی کھلاڑی ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.