دورہ بنگلہ دیش کے لیے آسٹریلین کپتان سٹیو سمتھ کا روایتی جارحیت ترک کرنے پر غور
ہفتہ 19 ستمبر 2015 15:43
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19ستمبر ۔2015ء ) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کے دوران کپتان سٹیو سمتھ نے کینگروز کی روایتی جارحانہ حکمت عملی ترک کرکے دفاعی انداز اختیار کرنے امکان ظاہر کیا ہے ۔ کینگروز حال ہی میں انگلینڈ کےخلاف ایشز سیریز ہار چکے ہیں اور ان کا جنوبی ایشیا میں ریکارڈ زیادہ اچھا نہیں ہے ۔ آسٹریلیا نے اس خطے میں گذشتہ 15 میں سے صرف ایک ٹیسٹ اپنے نام کیا ہے جب کہ انہیں 2010ء اور 2013ء میں بھارت نے اور گذشتہ برس پاکستان نے امارت میں کلین سوئپ کی ہزیمت سے دوچار کیا تھا۔
بنگلہ دیشی ٹیم تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہے اور اس نے پاکستان، جنوبی افریقا اور بھارت کو ون ڈے سیریز میں شکست دے کر نئے دور کا اشارہ دیا ہے۔ اس ریکارڈ کے پیش نظر آسٹریلین ٹیم کے کپتان سٹیو سمتھ نے ٹائیگرز کے خلاف جارحانہ انداز ترک کرنے کا عندیہ دیا ہے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا ہے کہ ہم آسٹریلیا میں کسی بھی ٹیم کے خلاف جارحیت کا مظاہرہ کرکے اسے آئوٹ کرسکتے ہیں لیکن برصغیر میں ایسا ممکن نہیں ، وہ سمجھتے ہیں کہ بنگلہ دیش میں ہمیں وکٹیں لینے کیلیے بیٹسمینوں کو وکٹ پر کھڑے کھڑے ’’بور‘‘ کرنا ہوگا اور وہ انہیں اکتا کر ہی آئوٹ کرسکتے ہیں۔
بولنگ کی ابتدا میں دفاعی فیلڈنگ زیادہ فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے ، گیند پرانی ہونے پر جب وہ سپن اور ریورس سوئنگ شروع کرے تو ہم انداز تبدیل کرسکتے ہیں ۔ خیال رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان پہلا ٹیسٹ 9 سے 13 اکتوبر تک چٹاگانگ اور دوسرا 17 سے 21 اکتوبر تک ڈھاکا میں کھیلا جائے گا ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.