ناول نویس جیکی کولنز لاس اینجلس میں انتقال کر گئیں
برطانیہ میں پیدا ہونے والی جیکی کولنز نے اپنی زندگی لاس اینجلس میں گزاری
اتوار 20 ستمبر 2015 11:56
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 ستمبر۔2015ء) مشہور ناول نویس جیکی کولنز 77 سال کی عمر میں چھاتی کے سرطان کی وجہ سے انتقال کر گئیں ہیں۔جیکی کولنز کے خاندان نے ایک بیان میں کہا کہ ’ہمیں بہت ہی افسوس کے ساتھ ہماری خوبصورت، متحرک اور بے مثال ماں کے انتقال کا اعلان کرنا پڑ رہا ہے۔جیکی کولنز کی ترجمان کا کہنا تھا کہ برطانوی نژاد مصنفہ اور اداکارہ جوان کولنز کی بہن کا انتقال امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں ہوا ہے۔
کولنز کا کرئیر چار دہائیوں پر میحط ہے اور اس دوران انھوں نے 40 ممالک میں 50 کروڑ کتابیں فروخت کر چکی ہیں۔ان کے خاندان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’انھوں نے ’نہایت خوبی سے سے مکمل زندگی گزاری ہے۔‘ انھیں ان کے خاندان والے، دوست اور پڑھنے والے بہت چاہتے تھے۔(جاری ہے)
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’انھوں نے ادب اور تخلیقی دنیا میں بہت سی خواتین کو متاثر کیا ہے۔
وہ ہمیشہ اپنی کرداروں کے ذریعے زندہ رہیں گیں، لیکن ہم انھیں یاد کر رہے ہیں جو کہ ہم بیان نہیں کر سکتے۔امریکی مشہور شخصیات کے جریدے پیپلز کے مطابق کولنز کو ڈیڑھ سال قبل چھاتی کے سرطان کے چوتھے درجے کی تشخیص ہوئی تھی۔جیکی کولنز کی ویب سائٹ پر ان کے سوانح حیات میں لکھا ہے کہ انھوں نے کم عمری سے ہی لکھنا شروع کر دیا تھا۔ وہ اپنی سکول کی سہیلیوں کے لیے جوشیلی اور زندہ دل کہانیاں لکھا کرتی تھیں۔ان کا پہلا ناول ’دی ورلڈ از فل آف میریڈ مین‘ سنہ 1968 میں شائع ہوتے ہی سب سے زیادہ فروخت ہونے والا ناول بن گیا تھا۔ 1985 میں ان کے ایک ناول ’ہال وڈ وائیوز‘ پر اے بی سی چینل نے ایک چھوٹی سیریز بنائی تھی جس میں اینتھونی ہاپکنز اور کینڈیس برجن نے کردار ادا کئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا
-
شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کی تفصیلات شیئرکردیں
-
ہیرا منڈی سیریزپرپاکستان سے ڈھیروں پیارملا ہے: سنجے لیلا بھنسالی
-
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک ہسپتال داخل
-
عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار،ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم کی تصدیق
-
دومرتبہ آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارکوجنسی ہراسانی کے ایک اورالزام کا سامنا
-
شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان
-
یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے،خوشحال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.