برمودا،دو کرکٹ کلبز کے درمیان میچ میں کھلاڑیوں کے درمیان جھگڑا
ایک کھلاڑی پر تاحیات پابندی جبکہ دوسرے پر چھ ماہ کیلئے کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی گئی
منگل 22 ستمبر 2015 23:17
برمودا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 ستمبر۔2015ء) برمودا کرکٹ میں دو کرکٹ کلبز کے درمیان میچ میں کھلاڑیوں کے درمیان ہونے جھگڑے کے بعد ایک کھلاڑی پر تاحیات پابندی جبکہ دوسرے پر چھ ماہ کیلئے کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔کلیولینڈ کرکٹ کلب اور ولو کٹس کرکٹ کلب کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے دوران ایک اوور کے اختتام پر کلیو لینڈ کے وکٹ کیپر جیسن اینڈرسن نے ولوکٹس کے بلے باز جیارج اوبرائن کو پیچھے سے آکر مکا جڑ دیا۔
ابھی معاملہ ٹھنڈا کرانے کی کوشش کی جا رہی تھی کہ اوبرائن نے اینڈرسن کی جانب مکمل طاقت سے بلا گھمایا لیکن خوش قسمتی سے اینڈرسن اس سے بچ گئے تاہم اس کے بعد ایک بڑے جھگڑے نے جنم لیا۔اینڈرسن نے غصے میں اوبرائن کو گھسیٹ کر زمین پر گرا دیا اور اس موقع پر ان کی ٹیم کے کھلاڑی نے بھی ان کا ساتھ، پھر انہوں نے اوبرائن کو لات رسید کر دی۔(جاری ہے)
اس کے بعد کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کی بڑی تعداد نے بیچ آکر دونوں کو علیحدہ کرایا جبکہ برمودا کی پولیس کو بھی میدان میں طلب کر لیا گیا۔
اس واقعے کے کچھ دیر بعد میچ کو دوبارہ شروع کیا گیا جس میں کلیولینڈ کاوٴنٹی نے 72 رنز سے فتح حاصل کی۔برمودا کرکٹ بورڈ نے واقعے کے بعد اینڈرسن پر برمودا کی جانب سے ہر طرز کی کرکٹ کھیلنے پر تاحیات پابندی عائد کردی ہے جبکہ اوبرائن پر بھی چھ ماہ پابندی لگائی گئی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ کلیولینڈ کلب نے بھی اینڈرسن پر تاحیات پابندی عائد کرتے ہوئے کلب کے لیے کسی بھی قسم کی کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی لگا دی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
آسٹریلیا کے ٹونی ہیمنگ کو چیف پچ کیوریٹر مقرر کیے جانے کا امکان
-
ورلڈکپ ، پاک بھارت میچ ٹکٹس نے بیس بال کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
-
آسٹریلیا نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا،اسمتھ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام
-
کرکٹر اعظم خان کی ڈالرز سے پسینہ صاف کرتے ویڈیو وائرل
-
انگلینڈ کے خلاف جیت سے مورال بلند ہوگا، عماد وسیم
-
پاکستان ایسی ٹیم بنے گی جس پر فینز فخر کریں گے، جیسن گلیسپی
-
انگلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ( کل) کھیلا جائے گا
-
پاکستان کے سرباز خان نے بغیر آکسیجن ماؤنٹ ایوریسٹ سر کر لی
-
پی بی سی سی بلائنڈ کرکٹ ٹی ٹونٹی سپرلیگ کے لئے 56 کھلاڑی شارٹ لسٹ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شائقین کو مختلف ٹیم دیکھنے کو ملے گی ، عماد وسیم کا دعویٰ
-
بابر اعظم، رضوان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران امریکا میں اسلامک سینٹر کا دورہ کریں گے
-
انگلینڈ اورپاکستان کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 23 مئی کوہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.