لاکھوں مسلمان حج کا رکن اعظم ’وقوف عرفات‘ ادا کر رہے ہیں، میدان عرفات میں خطبہ بھی سنیں گے
سمیرا فقیرحسین بدھ 23 ستمبر 2015 10:43
سعودی عرب (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 ستمبر 2015ء) : لاکھوں مسلمان آج حج کا رکنِ اعظم ، وقوف عرفات ادا کر رہے ہیں، جس کے بعد لاکھوں مسلمان میدان عرفات میں خطبہ حج سنیں گے ۔ نماز ظہر اور عصر قصر کر کے ادا کریں گے ۔ حجاج آج رات مزدلفہ جائیں گے۔ مکہ مکرمہ پہنچنے والے 25 لاکھ سے زائد عازمین نماز فجر کے بعد لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند کرتےہوئے منیٰ میں جمع ہو ئےجہاں وہ رات قیام کے بعد صبح میدان عرفات کی جانب روانہ ہوئے، میدان عرفات میں خطبہ حج اور وقوف عرفات ہوگا‘فر زندان اسلام آج فریضہ حج ادا کریں گے اور مسجد نمرہ میں خطبہ حج سننے کے ساتھ ساتھ نماز ظہر اور عصر میدان عرفات میں ادا کی جائے گی۔نماز عصر اور مغرب کے درمیان وقوف عرفات ہوگا جس میں حاجی خدا کے حضور خشوع و خضوع کے ساتھ دعائیں کریں گے۔
(جاری ہے)
سورج غروب ہونے کے ساتھ ہی حاجیوں کیلئے فوری طور پر میدان عرفات چھوڑنے کا حکم ہے۔اس کے بعد حجاج مزدلفہ کیلئے روانہ ہونگے‘ مزدلفہ پہنچنے کے بعد حجاج سب سے پہلے نماز مغرب اور نماز عشاءاکٹھی ادا کریں گے اور کنکریاں چننے کے بعد رات کھلے آسمان کے نیچے مزدلفہ میں قیام کریں گے۔
دس ذوالحج کو نماز فجر کی ادائیگی کے بعد حاجی منیٰ واپس پہنچیں گے جہاں پہلے دن بڑے شیطان کو کنکریاں مار کر قربانی کریں گے اور رمی کے بعد بال منڈوا کر احرام کھول دیں گے۔ 11 ذوالحج کو بھی حاجی شیطانوں کو کنکریاں ماریں گے اور اس دن بھی رات کا ایک خاص پہر منیٰ میں قیام کرنے کا حکم ہے۔بارہ ذوالحج کو آخری دن شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد حاجیوں کی مکہ کے لئے واپسی شروع ہوجائےگی۔ 12 ذوالحج مغرب سے پہلے پہلے تمام حاجیوں کیلئے لازم ہے کہ وہ مسجد حرام پہنچ کر طواف زیارت کریں۔ اسکے ساتھ ہی مناسک حج مکمل ہوجائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.