امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سکولوں میں عید کی چھٹی

muhammad ali محمد علی بدھ 23 ستمبر 2015 19:40

امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سکولوں میں عید کی چھٹی
نیویارک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23ستمبر 2015 ء) امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سکولوں میں عید کی چھٹی دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ عید کے آمد کے موقع پر سکولوں میں عام چھٹی کا اعلان کیا گیا۔

(جاری ہے)

امریکہ کے شہر نیویارک کے 1800 سکولوں میں 11 لاکھ بچوں کو عید الاضحی کی آمد پر عام تعطیل دی گئی ہے۔اس کے علاوہ نیو یارک کے ناظم کی جانب سے آئندہ سال آںے والے عید الفطر کیلئے بھی 2 تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ 9/11 کے حملوں کے بعد اس فیصلے کو تاریخی قرار دیا جارہا ہے۔ اس فیصلے کے حوالے سے امریکی مسلمانوں میں کافی خوشی کا پائی جارہی ہے جبکہ مسلمان طلبہ کہ جانب سے اس فیصلے کو خوش آئندہ قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :