راولپنڈی ،تیز رفتاری کے باعث دو نوجوان زخمی

جمعرات 24 ستمبر 2015 21:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 ستمبر۔2015ء ) تیز رفتاری کے باعث دو نوجوان زخمی ہو گئے۔ واقعات کے مطابق تھانہ ایئر پورٹ پولیس کو محمد اسلم نے درخواست دی کہ اس کا بیٹا آفتاب موٹرسائیکل پر جارہا تھاکہ جمیل کھوکھر نے اپنی تیز رفتارگاڑی کی مدد سے بیٹے کوٹکر ماردی جس سے وہ زخمی ہوگیا،جب کہ دوسرے واقعہ تھانہ نیوٹاؤن میں رونماہواجہاں پرمسعو دالرحمن نے درخواست دی کہ اس کاچودہ سالہ بھانجا بالاج گلی میں کھیل رہا تھا کہ اس کی علی نامی لڑکے سے تلخ کلامی ہوئی ،جنھوں نے میرے بھانجے کوماراپیٹا،جس سے اس کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی ،پولیس نے دوواقعات کاالگ الگ مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :