اندرونی تنازعات نے ویسٹ انڈین کرکٹ کو تباہی کے دہانے پرپہنچا دیا
جمعرات 1 اکتوبر 2015 12:22
پورٹ آف اسپین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اکتوبر۔2015ء) اندرونی تنازعات نے ویسٹ انڈین کرکٹ کو تباہی کے دہانے پرپہنچا دیا۔ابتدائی 2 ورلڈ کپ اور 2004 میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ماضی کی کالی آندھی اس بار چیمپئنز ایونٹ میں جگہ تک نہیں بنا پائی، ماہرین نے اس کی وجہ بورڈ اور پلیئرز کے درمیان کئی برسوں سے جاری کشمکش کو قرار دیا ہے۔
(جاری ہے)
اب بھی 2انتہائی باصلاحیت کھلاڑیوں ڈیوائن براوو اور کیرون پولارڈ کو حکام نے صرف ذاتی انا کی تسکین کی خاطر ون ڈے ٹیم سے باہر کررکھا ہے،ان کے حق میں آواز اٹھانے والے کوچ فل سیمنز کو بھی معطل کردیا گیا، انہی معاملات کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کو یہ دن دیکھنا پڑا کہ اسکی جگہ بنگلہ دیشی ٹیم 2017 میں چیمپئنز ٹرافی کھیلے گی۔
دریں اثنا ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو مائیکل میورہیڈ کا کہنا ہے کہ کوچ فل سیمنز کو برطرف نہیں کیا گیا بلکہ انھیں رازدارانہ معاملات پر کھلے عام بات کرنے اور اس سے متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی پر وضاحت مانگی گئی ہے، ان کے مستقبل کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ 7 دن میں کرلیا جائیگا۔ یاد رہے کہ ٹیم سلیکشن میں بیرونی مداخلت پر احتجاج کرنے پر ویسٹ انڈین بورڈ نے سیمنز کو معطل کردیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی ایس ایل 10 کے پلے آف کیلئے انگلینڈ کے 3 سٹیڈیم زیر غور
-
حارث روف نے تعریف کرنے پر ویرات کوہلی کا شکریہ ادا کر دیا
-
اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر کولہے کی انجری کے باعث اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار
-
ہم روبوٹ نہیں کہ بٹن دبائیں اور اچھا پرفارم ہوجائے : اعظم خان
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.