جیکی چن کی فلم ”کنگ فویوگا“ میں کترینہ کی جگہ الیاناڈی کروز کاسٹ
ہفتہ 3 اکتوبر 2015 12:29
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ الیانا ڈی کروز نے فلم ”کنگ فو یوگا“ میں ایشیا کے مشہور ایکشن ہیرو جیکی چن کے مدمقابل ایک بڑا کردار حاصل کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت اور چین کی مشترکہ پروڈکشن میں بنائی جانے والی فلم ”کنگ فو یوگا“ میں اس کردار کے لیے پہلے کترینہ کیف کو سائن کیا گیا تھا مگر انھوں نے اپنی دوسری فلمیں مصروفیات کی بنا پر کام کرنے سے انکار کردیا جس پر ہدایتکار سٹینلے ٹانگ نے ان کی جگہ الیانا ڈی کروز کو کاسٹ کرلیا ہے اور وہ گزشتہ روز فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینے کے لیے دبئی روانہ ہوگئی ہیں۔
واضح رہے کہ جیکی چن پہلی مرتبہ کسی بالی ووڈ اداکارہ کے ساتھ کام نہیں کررہے وہ اس سے پہلے ملیکہ شیراوت کے ساتھ فلم ”میتھ“ میں کام کرچکے ہیں مگر اس فلم میں ملیکہ شیراوت کا کردار مختصر تھا۔(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ فلم ”برفی“ کی اداکارہ الیانا کا کردار اس فلم میں ملیکہ کی ”میتھ“ کے مقابلہ میں زیادہ ہے اور اس کے آغاز سے آخر تک نظر آئیں گی۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ الیانا فلم میں کچھ ایکشن مناظر یا اسٹنٹس بھی کرتی نظر آئیں گی اور یہ مناظر جیکی چن کی ہدایت اور نگرانی میں عکسبند کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ سونو سود بھی اس فلم میں وِلن کا کردار نبھا رہے ہیں اور وہ بھی ان دنوں دبئی میں ہی ہیں۔اس سلسلہ میں کہا گیاہے کہ ہرتیک روشن نے بھی”کنگ فو یوگا“ میں کام کی حامی بھرلی تھی مگر آخری وقت پر ان کے انکار سے فلمسازوں کو بہت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا اور انھوں نے ہرتیک کی جگہ بالی ووڈ اداکار سونو سود کو کاسٹ کرلیا۔ وہ بھی ان دنوں دبئی میں ہی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا
-
شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کی تفصیلات شیئرکردیں
-
ہیرا منڈی سیریزپرپاکستان سے ڈھیروں پیارملا ہے: سنجے لیلا بھنسالی
-
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک ہسپتال داخل
-
عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار،ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم کی تصدیق
-
دومرتبہ آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارکوجنسی ہراسانی کے ایک اورالزام کا سامنا
-
شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان
-
یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے،خوشحال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.