اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزایافتہ کرکٹر سلمان بٹ کل اپنی31ویں سالگرہ منائیں گے
منگل 6 اکتوبر 2015 14:08
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء) اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزایافتہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ بدھ کواپنی31ویں سالگرہ منائیں گے ۔ سلمان بٹ 7اکتوبر1984ء کولاہورمیں پیداہوئے۔انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرےئرکاآغاز3تا6ستمبر2003ء کوبنگلہ دیش کے خلاف ملتان میں کیااورآخری ٹیسٹ 26تا29اگست2010ء کوآسٹریلیاکے خلاف لارڈز میں کھیلا۔ون ڈے انٹرنیشنل کیرےئرکاآغاز22ستمبر2004 کوویسٹ انڈیزکے خلاف ساوٴتھ ایمپٹن میں کیااورآخری ون ڈے میچ19جون2010ء کوبھارت کے خلاف دھمبولا میں کھیلاجبکہ ٹونٹی ٹونٹی کیرےئرکاآغاز2ستمبرکوبنگلہ دیش کے خلاف نیروبی میں کیااورآخری ٹونٹی ٹونٹی میچ6جولائی2010ء کوآسٹریلیاکے خلاف برمنگھم میں کھیلا۔
واضح رہے کہ 2010 میں انگلینڈ کے دورے میں کھیلے گئے لارڈز ٹیسٹ میں محمد آصف اور محمد عامر کپتان سلمان بٹ کی ایما پر مبینہ طور پر بک میکر سے وصول کی گئی رقم کے عوض نو بال کرنے کے مرتکب پائے گئے تھے۔(جاری ہے)
آئی سی سی نے تینوں کرکٹروں کو معطل کر دیا تھا جس کے بعد آئی سی سی کے انسدادِ بدعنوانی ٹریبیونل نے فروری 2011 میں تینوں کرکٹروں پر پانچ سالہ پابندی عائد کر دی تھی جن میں سلمان بٹ کے پانچ اور محمد آصف کے دو سال معطلی کے بھی شامل تھے۔
اسی سال نومبر میں لندن کی عدالت میں تینوں کرکٹروں پرمقدمہ چلایاگیا تھا اور سلمان بٹ کو ڈھائی سال، محمد آصف کو ایک سال اور محمد عامر کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ جبکہ اس سکینڈل میں ملوث ان کے ایجنٹ مظہر مجید کو دوسال آٹھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔اس پورے معاملے کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ محمد عامر نے فوری طور پر سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا تھا، لیکن محمد آصف اور سلمان بٹ نے دو سال قبل آئی سی سی کے فیصلے کے خلاف کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں اپیل کی تھی، جو مسترد کر دی گئی۔اوریکم ستمبر2015ء کوآئی سی سی کی جانب سے سلمان بٹ اورمحمدآصف پراسپاٹ فکسنگ کے جرم میں لگائی گئی پابندی ختم ہوگی۔اس کے بعدسے یہ کرکٹرزانٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے لئے کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان کردیا
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (اے) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.