تیل کی خریداری سے لے کر عوام کو فراہمی تک کرپشن ہی کرپشن کا انکشاف
منگل 6 اکتوبر 2015 14:46
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء)پاکستان میں تیل کی خریداری سے لے کر عوام کو فراہمی تک کرپشن ہی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ دنیا میں تیل 60 فیصدسستا ہوامگر پاکستان میں حکومت نے عوام کوصرف 35فیصد کا فائدہ پہنچایا۔ من پسند ڈیلرز اور آئل ریفائنریز کوفائدہ پہنچایا گیا۔تفصیلات کے مطابق معروف تجزیہ کار ڈاکٹر فرخ سلیم کے مطابق پاکستان دوسرے ممالک کی نسبت عالمی سطح پر 8 سے 10فیصد زیادہ قیمت پر تیل خریدتا ہے اور یہ سلسلہ پچھلے15 برس سے چل رہا ہے۔
آئل ریفائنری کو ٹیکنالوجی بہتر بنانے کیلئے ٹیکس لگایا گیا لیکن اس کا فائدہ بھی انہیں کمپنیوں کو ہورہا ہے۔ عوام کو معیاری تیل ملا نہ ان کمپنیوں نے آج تک اپنی کوالٹی کو بہتر بنایا ہے یعنی یک نہ شد دو شد۔(جاری ہے)
ڈاکٹرفرخ سلیم کے مطابق ساحل پر تیل لیکر آنے والے جہاز سے لیکر ٹینکر تک پہنچنے میں آئل مافیا 2.1ارب روپے کا تیل غائب کر دیتا ہے جس کا تمام بوجھ بھی عوام پر پڑتا ہے۔
عوام کو ٹیکسوں اورکرپشن کی مد میں 100ارب روپے کا ٹیکہ لگ جاتا ہے۔ ڈاکٹر فرخ سلیم کے مطابق 2013 اور 2014 میں اگست، ستمبر اور اکتوبر کے مہینوں میں فیورٹ پٹرول پمپس کو تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بارے میں دو روز پہلے آگاہ کر دیا گیا جس کے نتیجے میں 75 کروڑ روپے بھی عوام کے کھاتے میں ڈال دیئے گئے۔ڈاکٹر عاصم کے حکم پر کے الیکٹرک کو 4 ارب روپے کا پٹرول دیا گیا جو ابھی تک واپس نہیں ہوا۔ اسی طرح ایم ڈی پی ایس او احمد پرویز جنجوعہ نے 26 لاکھ کا نقصان پہنچایا۔مزید تجارتی خبریں
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ
-
ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی
-
برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ
-
100اور1500مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہو گی
-
سرگودہا، 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کوہوگی
-
عالمی اورمقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے اضافہ
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.