5روزہ نیشنل ویمن باسکٹ بال چیمپئن شپ 9 اکتوبر سے فیصل آباد میں شروع ہوگی
منگل 6 اکتوبر 2015 16:33
فیصل آباد ۔6 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء) 5 روزہ نیشنل ویمن باسکٹ بال چیمپئن شپ 9 اکتوبر سے فیصل آباد میں شروع ہوگی جس میں پاکستان آرمی، ریلوے، واپڈا، ہائرایجوکیشن کمیشن، کراچی، کوئٹہ، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان اور فیصل آباد کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
(جاری ہے)
ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی فیصل آبادکے ترجمان نے بتایاکہ ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی اور ڈسٹرکٹ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے مذکورہ نیشنل ویمن باسکٹ بال چیمپئن شپ 13 اکتوبر منگل تک گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین عیدگاہ روڈ فیصل آباد میں منعقد ہو گی۔
انہوں نے بتایا کہ خواتین کے مابین باسکٹ بال کے میگا قومی ایونٹ کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جس کے باعث شائقین کو بہترین مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی سی او نورالامین مینگل کی ہدایت پر ضلع بھر میں مردوں اورخواتین کے کھیلوں کے مقابلے باقاعدگی سے منعقد کئے جارہے ہیں اور ویمن نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.