بدین ،واپڈا کی نا اہلی کے با عث متعدد شہریوں کے فرج ،ٹی وی ا ور پا نی کی مشینیں جل گئیں

منگل 6 اکتوبر 2015 23:02

بدین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء) واپڈا کی نا اہلی کے با عث بدین متعدد شہریوں کے فرج ،ٹی وی ا ور پا نی کی مشینیں جل گئی شہر کے مختلف علا قوں میں ایک ہفتے سے گیا رہ ہزار وولٹج کی تاریں ٹوٹ کر شہریوں کے گھروں کی چھتوں پر پڑی ہو ئی ہیں شہر یو ں کی جانب سے مسلسل شکا یات کے با وجود حیسکو کی جانب سے کوئی کا رو ائی نہین کی گئی ہے جس کے با عث شہر کے کئی علاقے ایک ہفتے سے زیا دہ دنو ں سے بجلی سے محروم ہیں اور دوسری طرف شہر میں مسلسل پاور ڈم فل ہو جانے سے سینکڑوں شہریو ں کے فرج،ٹی وی، اور پا نی کی مشینین اور کمپیوٹرز جل جانے کی وجہ سے شہریو ں کو لا کھو ں روپے کا نقصان ہوا ہے حیسکو کیجانب سے 16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ شہر میں پور کم آنے اور کئی علاقو ں میں کئی دنو ں سے بجلی بند رہنے سے شہر مین پینے کے پا نی کی قلت شدید ہو گئی ہے صحا فیو ں کی جانب سے حیسکو کے اہلکارو ں سے رابطہ کرنے پر ان کے مو بائل فون بند ملتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :