بلال آصف کا ایکشن مشکوک قرار دینا افسوسناک ہے، شہریارخان
بدھ 7 اکتوبر 2015 11:56
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء)چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے پاکستانی بولر بلال آصف کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیے جانے کو افسوسنا ک قرار دے دیا ہے۔ لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلال آصف کا ایکشن مشکوک قرار دینا افسوسناک ہے اب تک 27 لڑکے مشکوک بولنگ ایکشن پر رپورٹ ہوچکے ہیں۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ٹھیکیداروں کی آپس کی لڑائی میں لیب کی تعمیر مکمل نہ ہوسکی جس کی وجہ سے ہمارے لڑکوں کے بولنگ ایکشن رپورٹ ہوتے ہیں،کوشش ہے کہ نومبر تک بائیومکینیکل لیب مکمل کرکے کام شروع کردیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے مابین کھیلے گئے ون ڈے میچ میں بلال آصف نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کرمیچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا تھا،میچ ریفری نے بلال آصف کے ایکشن کو مشکوک قرار دیا تھا۔بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیے جانے کی وجہ سے بلال آصف کو انگلینڈ کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں بھی شامل نہیں کیا گیا جبکہ آئی سی سی حکام کاکہنا ہے کہ فی الحال بلال آصف پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ پابندی کا فیصلہ بائیومکینیکل ٹیسٹ کے بعد کیا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.