سابق کرکٹرز نے بلال آصف پر پابندی پر سخت مایوسی کا اظہار کردیا
بدھ 7 اکتوبر 2015 14:58
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ بلال آصف کے ایکشن میں اگر خرابی تھی تو اس پر پہلے ہی کام کرنا چاہیے تھا۔تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ بلال کے ایکشن میں خرابی تھی تو اسے انٹرنیشنل مقابلوں میں کیوں کھلایا گیا؟ اس نوعیت کے مسائل حل کرنے کیلیے بائیومکینک لیب سے ہی مدد مل سکتی ہے، پاکستان میں اس منصوبے کیلیے سامان بھی آگیا تھا،اب پڑے پڑے اس کی حالت کیا ہوگئی کچھ کہا نہیں جا سکتا، لیب فعال ہونے سے مستقبل میں پاکستان کرکٹ کا فائدہ ہوگا۔
عبدالقادر نے پاکستانی اسپنرز کیخلاف ایکشن کو ”بگ تھری“ کی سازش قرار دیدیا،رمیزراجہ نے کہا کہ بار بار ایسے واقعات سے ملکی ساکھ اور کھلاڑی کا کیریئر دونوں خراب ہوتے ہیں۔(جاری ہے)
عبدالقادر نے پاکستانی اسپنرز کے ایکشن بار بار رپورٹ کیے جانے کو ”بگ تھری“ کی سازش قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس نوعیت کی کارروائیاں پی سی بی کی کمزوری ہیں، ویسٹ انڈین سنیل نارائن اور بھارتی ایشون کو بولنگ کی اجازت ہے تو ہمارے بولرز کو کیوں نہیں، ایک انٹرویو میں سابق لیگ اسپنر نے کہا کہ ہر بڑے ایونٹ سے قبل اس طرح کی کوئی نہ کوئی کارروائی سامنے آجاتی ہے،اب انگلینڈ کیخلاف سیریز شروع ہونے سے پہلے ہی بلال آصف کا ایکشن مشکوک قرار دیدیا گیا۔
رمیز راجہ نے کہا کہ بلال آصف کا ایکشن رپورٹ ہونا ایک دھچکا ہے، دیکھنا ہوگا کہ ان کی کیرم بال مشکوک ہے یا دیگر میں بھی مسائل ہیں، بار بار ایسے واقعات سے ملک کی ساکھ اور کھلاڑی کا کیریئر دونوں خراب ہوتے ہیں، محمد یوسف نے کہا کہ ثقلین مشتاق دنیا کے سب سے بڑے اسپنر تھے، بولرز کے ایکشن پر کام کرنے کیلیے ان کی خدمات کیوں حاصل نہیں کی جاتیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.