روس کو شام کی عوام کے امنگوں کے مطابق فیصلہ کرنا چاہئے،عوامی تحریکوں کو تشدد سے کچلنے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوئیں، حافظ طاہر اشرفی
بدھ 7 اکتوبر 2015 20:00
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) دہشت گردی اور انتہاپسندی کیخلاف پاکستان علماء کونسل کا موٴقف واضح ہے۔روس کو شام کی عوام کے امنگوں کے مطابق فیصلہ کرنا چاہئے۔عوامی تحریکوں کو تشدد سے کچلنے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوئیں ۔یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان (رجسٹرڈ) کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے ماسکو ایئرپورٹ پر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی بھی موجود تھے۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ عالمی مفکرین کے اجلاس میں ایران کے نمائندے بھی موجود تھے۔ انہوں نے اپنا موٴقف بتایا اورپاکستان علماء کونسل کی قیادت نے اپنا موٴقف بتایا۔(جاری ہے)
ضرورت اس امر کی ہے کہ عرب ممالک اور عرب سیاسی و مذہبی قیادت عالم اسلام کے مسائل پر اپنا قائدانہ کردار اداکرے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہاپسندی کیا ہے اس کی تشریح کی ضرورت ہے۔دہشتگردی کرنے والا کوئی بھی ہو وہ دہشت گرد ہی کہلائے گااسی طرح ریاستی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھی اقوام عالم کو اپنا کردار اداکرنا چاہئے ۔کشمیر،فلسطین کے مسائل کا حل تلاش کرنا اقوام عالم کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ روسی قیادت کو اس بات کا احساس دلانے کی کوشش کی ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے نام پر امریکہ نے دنیا کو جہنم بنادیا وہ اس طرح کی غلطی سے گریز کرے۔روسی قیادت کشمیر،فلسطین،عراق،شام کے مسائل کے حل کیلئے مثبت کردار اداکرے۔کسی ایک فریق کیساتھ روسی قیادت کا کھڑا ہونا مسائل کو مزید پیچیدہ بنائے گا۔`متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.