سی ڈی اے میں بندربانٹ کا نیا سکینڈل،اربوں کے پلاٹ افسروں،رشتہ داروں کو الاٹ
جمعرات 8 اکتوبر 2015 15:34
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) سی ڈی اے میں اربوں روپے پلاٹ منظور نظر افراد کو الاٹ کرنے کا نیا سکینڈل سامنے آگیا ہے۔ سی ڈی اے کے چیئرمین نے اربوں روپے کے پلاٹ موجودہ حکومت میں اہم پوسٹوں پر تعینات افسران اور ان کے عزیز و اقارب کو الاٹ کردیئے ہیں۔ نواز حکومتمیں سی ڈی اے میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا یہ پہلا بڑا سکینڈل سامنے آیا ہے ۔
جس میں اربوں روپے مالیت کی پلاٹس اپنوں اور پیاروں کو الاٹ کر دیئے گئے ہیں۔چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر سی سیریز اور ڈی تیرہ کے بعد کری میں بھی قبضہ لئے بغیر پلاٹوں کے الاٹمنٹ کا اجراء شروع کر دیا گیا ہے ۔لیٹر کے اجراء کا مقصد منظور نظر افراد کی رقوم کو نکلوانا ہے ۔ چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر ان کے قریبی رفیق کو عید سے ایک روز قبل بنا قبضہ لئے پچاس الاٹمنٹ لیٹرز جاری کئے گئے ہیں انتہائی معتبر ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ سی ڈی اے سی سیریز اور ڈی تیرہ کے بعد کری ماڈل ویلج میں بھی بغیر زمین کا قبضہ حاصل کئے الاٹمنٹ لیٹر کا اجراء شروع کر دیا ہے ۔(جاری ہے)
پیمانے پر تعیمرات میں مصروف ہیں تاکہ سی ڈی اے سے بلٹ اپ پراپرٹی ( بی یو پی ) کے ایوارڈ کی مد میں مزید فوائد حاصل کئے جا سکیں ۔آن لائن نے اس حوالے سے موقف جاننے کے لئے سی ڈی اے کے ترجمان رمضان ساجد اور چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل سے متعدد بار رابطوں کی کوشش کی تاہم رابطہ ممکن نہ ہو سکا
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.