پاک فضائیہ کے سربراہ کی امریکی ہم منصب سے ملاقات ،دوطرفہ دلچسپی کے امور پر بات چیت
جمعرات 8 اکتوبر 2015 17:02
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے پینٹا گون ، (واشنگٹن ڈی سی) میں امریکی فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر میں امریکی فضائیہ کے سربراہ جنرل مارک اے ویلش سوئم سے ملاقات کی۔ دونوں ائیرچیفس نے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔ ائیر چیف نے آپریشن ضربِ عضب میں پاکستان کی مسلح افواج اور پاک فضائیہ کے کلیدی کردارپر روشنی ڈالی۔
ملک کی اندرونی سیکیورٹی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ائیر چیف نے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ائیر چیف نے اپنے ہم منصب کو بتایا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہترین دوستانہ تعلقات خطے میں امن و سلامتی کے ضامن ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں، جدید ہتھیاروں اور دیگر جدید آلات میں بہتری اور وسعت کی ضرورت کا اظہار کیا۔
انہوں نے دونوں فضائی افواج کے درمیان باہمی مشقوں کے انعقاد پر زور دیا تاکہ دونوں افواج ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکیں۔ ملاقات کے دوران ائیر چیف نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں پاک فضائیہ کے ساتھ تعاون کرنے پر اپنے ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔ جنرل مارک اے ویلش سوئم نے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور اسکے کلیدی کر دار کو سراہا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان امریکہ کے سرکاری دورے پر ہیں ۔ اس دورے کو دوران آپ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی امریکہ کے شرکاء سے بھی خطاب کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.