قوم و وطن کی تعمیر میں ہر مزدور کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے، محنت کش طبقے کے حالات بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے‘رانا بابر حسین
نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کیلئے تربیتی پروگرام شروع کئے گئے ہیں، افرادی قوت کسی بھی صنعت و معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے‘صوبائی پارلیمانی سیکرٹری
جمعرات 8 اکتوبر 2015 18:33
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء ) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ عمران خان انتخاب کو دنگل بنا رہے ہیں،ان کے غیر ذمہ دارانہ گفتگو ملک کی سیاست میں زہر گھول رہی ہے ،وہ بتائیں کہ خیبرپختون خواہ میں غریبوں کے کے لئے کیا کچھ کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ قوم و وطن کی تعمیر میں ہر مزدور کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے، محنت کش طبقے کے حالات بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لئے تربیتی پروگرام شروع کئے گئے ہیں، افرادی قوت کسی بھی صنعت و معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔
محنت کشوں کو اپنی محنت کا بہتر معاوضہ دلانے کے لئے قومی پالیسی تشکیل دی جائے گی، پاکستان کو دنیا کے سامنے ایک رول ماڈل کے طور پر پیش کرنا ہے ۔(جاری ہے)
اپنے پاکستانی مزدور بھائیوں کے لئے مخلصانہ جذبات کے ساتھ اظہارِ یکجہتی ہے، قوم و وطن کی تعمیر میں ہر مزدور کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے جسے معاشرے میں احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے۔
ہماری افرادی قوت ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، ہمارے محنت کش قوم کی توقعات اور اعتماد پر پورا اترتے ہیں اور اپنی ذمہ داریوں کو پورے خلوص اور تندہی سے نبھاتے ہیں۔ افرادی قوت کسی بھی صنعت اور معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جس کے بغیر کامیابی اور ترقی کا پہیہ آگے نہیں بڑھ سکتا، ان کی مسلسل محنت کے نتیجے میں ہی بڑے پیمانے پر پیداوار عمل میں آتی ہے اور سرمایہ کاری کو منافع بخش بناتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
آئین میں آزادی اظہار رائے ،آزادی صحافت کی ضمانت شہید بھٹو کی لیگیسی ہے‘ بلاول بھٹو
-
محسن نقوی ،خو اجہ محمد آصف کاعلامہ اقبال ائیر پورٹ کا 2 گھنٹے طویل دورہ سہولتوں پرعدم اطمینان کا اظہار
-
لاہور ہائیکورٹ نے سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی 14 سال سزا کو کالعدم قراردیدی
-
پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،عبدالعلیم خان
-
حکومت نے آئی ایم ایف کی بجلی گیس مہنگی اور پنشنرز پر ٹیکس لگانے کی تجویزپر غور شروع کر دیا
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.