نیوٹیک کا نوجوانوں کو وظائف کی ادائیگی کو آسان بنانے کیلئے یوفون کے ساتھ معاہدے پر دستخط
جمعرات 8 اکتوبر 2015 19:52
اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) نے وزیراعظم کے فنی تربیت کے پروگرام کے تحت تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں کو وظائف کی ادائیگی کو آسان بنانے کے لئے یوفون کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
(جاری ہے)
جمعرات کو نیوٹیک اور یوفون کے درمیان معاہدے پر دستخط کرنے تقریب نیوٹیک ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ کے علاوہ یوفون کے صدر عبدالعزیز، یو بینک کے ہیڈ آف آپریشنز عمر وقار نے شرکت کی۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار احمد چیمہ نے توقع ظاہر کی کہ یو بینک کے ذریعے نوجوانوں کو ماہانہ وظائف بروقت پہنچنے سے ان کی تربیت میں دلچسپی اور حاضری میں اضافہ ہوگا جس سے ملک میں باہنر افرادی قوت میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اگلے کورس میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو فنی تربیت فراہم کریں گے جن کی تعداد لاکھوں میں ہوگی اور تربیت مکمل کرنے والوں کو روزگار بھی یقینی بنایا جائے گا جس سے بے روزگاری اور غربت کا مسئلہ حل کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.