ملازمتوں کے کوٹے میں کمی بیشی صوبوں کے ساتھ مشاورت سے ہی ہو سکتی ہے، شیخ آفتاب احمد
جمعہ 9 اکتوبر 2015 15:01
اسلام آباد ۔9 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ وفاقی ملازمتوں میں کوٹہ کے مطابق بھرتیاں کی جاتی ہیں‘ اگر کسی صوبے کو کوٹے کے مطابق ملازمتیں ملی ہیں تو اعتراض کی کوئی گنجائش نہیں‘ کوٹے میں کمی بیشی صوبوں کے ساتھ مشاورت سے ہی ہو سکتی ہے جبکہ قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی ایوان بالا میں آکر بلوچستان کے عوام کے لئے پیکج پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیں گے۔
جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سردار اعظم موسیٰ خیل‘ سینیٹر جہانزیب جمالدینی کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے بتایا کہ تمام صوبوں کی مشاورت سے وفاقی ملازمتوں میں کوٹہ مقرر ہے‘ اس میں کمی بیشی صوبوں کی مشاورت سے ہی ہو سکتی ہے‘ بھرتیاں ساڑھے سات فیصد اوپن میرٹ پر کی جاتی ہیں‘ ان نشستوں پر کسی بھی صوبے کے لوگ آسکتے ہیں‘ یہ ایوان وفاق کی علامت ہے‘ یہ کسی ایک صوبے کا نمائندہ نہیں‘ سب صوبوں کی برابر کی نمائندگی کرتا ہے‘ اسی لئے اس ایوان میں سب صوبوں کی برابر کی نمائندگی ہے‘ اگر ہم صوبائیت کی طرف چل پڑے تو وفاقیت کہاں جائے گی‘ چھوٹے صوبوں سے ہمیں پیار ہے‘ ان کی ترقی پر زیادہ توجہ دی جارہی ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، پاکستانی قوم عزم و حوصلہ سے کسی بھی چیلنج پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شعبہ تعلیم سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب، تعلیمی ایمرجنسی ..
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نان ڈویلپ سکیٹرز کو فوری ڈویلپ کرنے اور اسلام آباد کی اراضی کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایات
-
9 مئی کو پی ٹی آئی کو کچلنے کی کوشش کی گئی، سب پہلے سے طے شدہ تھا، بانی پی ٹی آئی
-
شیرافضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرسکے
-
توشہ خانہ کیس،عمران خان، بشریٰ بی بی کی نیب طلبی کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
پاکستان کی بڑی کامیابی،آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل
-
وزیراعظم کا ایرانی صدر کے حالیہ دورے میں طے معاہدوں پر بلا تاخیر عمل درآمد کا حکم
-
ملین پاؤنڈ ریفرنس، عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند، ایک پر جرح مکمل
-
حکومت اور ایجنسی کیخلاف مداخلت کے الزامات کا جواب اٹارنی جنرل کے ذریعے جمع کرانے کا حکم
-
امریکا کی کال آنے سے قبل عمران خان کو رہا کرنا چاہیے، مشاہد حسین
-
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ نے دفتر خارجہ میں پودا لگایا
-
ایم ایل ون ملک کے مواصلات اور تجارت کے شعبوں کے لیے ناگزیر ہے، احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.