عراق میں داعش جنگجوؤں نے 70شہریوں کو قتل کردیا
جمعہ 9 اکتوبر 2015 15:31
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء )شدت پسند تنظیم داعش کے جنگجووٴں نے عراق میں70 شہریوں کو قتل کردیا جبکہ روسی بحری جنگی جہازوں نے شام میں داعش کے خلاف حملے شروع کردیے ہیں، نیٹو نے شام میں روسی بمباری پر تشویش کا اظہارکیاہے۔عالمی میڈیا کے مطابق داعش کے جنگجوؤں نے عراقی صوبے انبار میں 70 شہریوں کو قتل کردیا جو البونمر قبیلے سے تعلق رکھتے تھے،قبیلے کے سردار نائم جواد نے بتایا کہ داعش کے جنگجوؤں نے ان افراد کو صوبائی دارالحکومت الرمادی کے شمال میں واقع علاقے ثرثر میں قتل کیا ہے۔
اقوامِ متحدہ نے بھی سنی شہریوں کے قتل کی تصدیق کی ہے، جنگجوؤں نے تمام افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کیا، عراقی پارلیمنٹ نے کہا کہ داعش کے خلاف عراقی حکومت روس سے مدد کی درخواست کر سکتی ہے،عراق کے خودمختار شمالی علاقے کردستان کی سیکیورٹی فورسز نے داعش پر اگست میں لڑائی کے دوران ایسے مارٹر گولے فائر کرنے کا الزام عاید کیا ہے جن میں مسٹرڈ ایجنٹ موجود تھے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.