نائجیریا میں ایک شخص مشتبہ طور پر ایبولا کی وجہ سے ہلاک

جمعہ 9 اکتوبر 2015 16:32

ابوجا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء )نائجیریا کے جنوبی شہر کالابار میں ایک شخص مشتبہ طور پر ایبولا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو گیا ۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق طبی حکام نے بتایا کہ غالبایہ شخص ایبولا وائرس میں مبتلا ہوا تھا اور اس کی بیماری میں وہ تمام علامات نوٹ کی گئیں، جو ایبولا سے پیدا ہوتی ہیں۔ وزارت صحت نے مزید تحقیق کے لیے ایک ٹیم کالابار روانہ کر دی ہے جبکہ حقائق جاننے کے لیے تفتیشی عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ ایک برس قبل نائجیریا کو ایبولا وائرس سے پاک ملک قرار دے دیا گیا تھا۔