موجودہ حکومت کی طرف سے کسانوں کو دبایا جارہا ہے ، ملک کے تمام کسان حکومت کی پالیسی کے خلاف اپنی آواز بلند کریں ، اپنے حق کیلئے آئے ہیں اورحق لے کر جائیں گے ، حکومت کسان مخالف پالیسیاں مرتب کرکے کسانوں کے خلاف ظلم کررہی ہے
کسان راج تحریک کے سینئر نائب صدر ملک شیر افضل شیخ ٹوانہ کا ڈی چوک میں دھرنے سے خطاب
جمعہ 9 اکتوبر 2015 21:03
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء ) کسان راج تحریک کے سینئر نائب صدر ملک شیر افضل شیخ ٹوانہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی طرف سے کسانوں کو دبایا جارہا ہے ، ملک کے تمام کسان حکومت کی پالیسی کے خلاف اپنی آواز بلند کریں ، اپنے حق کیلئے آئے ہیں اور اپنا حق لے کر جائیں گے ، حکومت کسان مخالف پالیسیاں مرتب کرکے کسانوں کے خلاف ظلم کررہی ہے ۔
وہ جمعہ کو یہاں ڈی چوک میں دیئے گئے دھرنے سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فاروق نے بھی احتجاجی دھرنے میں شرکت کی ۔ احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ملک شیر افضل شیخ ٹوانہ نے کہا کہ کسان ملکی معیشت میں اہمیت کے حامل ہیں اور حکومت انہی کو کچل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کسان مخالف پالیسیوں کی وجہ سے ہم اپنی زمینیں بیچنے پر مجبور ہوگئے ہیں ، حکومت بھارتی درآمدات کو فروغ دے رہی ہے جس کی وجہ سے پاکستانی زراعت تباہ ہورہی ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 25 فیصد سے نیچے آ گئی
-
کیا پرندے ایک ہی گھونسلہ دوبارہ استعمال کرتے ہیں؟
-
رفح آپریشن لاکھوں فلسطینیوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ ہو گا، اقوام متحدہ
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کی چاند پرپاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پرمبارکباد
-
بلوچستان: بم دھماکے میں پریس کلب کے مقامی صدر سمیت تین افراد ہلاک
-
پاکستان سے حج فلائٹ آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا
-
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس، ٹیکس کے حوالہ سے زیر التوا قانونی مقدمات کو فعال طور پر آگے بڑھانے کے لئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کا فیصلہ
-
وفاقی وزیر داخلہ خضدار میں دھماکے کی مذمت ، خضدار پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل کی شہادت پر صدمے کا اظہار
-
وزیراعظم کی گندم خریداری سے متعلق ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت
-
’آئی کیوب قمر‘‘خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
گلگت بلتستان میں بس کھائی میں جا گری، 20 افراد ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.