عامرحسن کے پاس خدمت کا جذبہ اورتجربہ ہے ،جس کودولت اورطاقت کازعم ہووہ عوام کی عزت اور خدمت نہیں کرسکتا،این اے122کے غیوراورباشعورووٹرز حکمرانوں کی چمک سے متاثر نہیں ہوں گے
پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمداشرف بھٹی کا کارنرمیٹنگز سے خطاب
جمعہ 9 اکتوبر 2015 22:19
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء ) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمداشرف بھٹی نے کہا ہے کہ این اے122سے پیپلزپارٹی کے نامزدامیدوار بیرسٹرعامرحسن کے پاس عوام کی خدمت کرنے کا جذبہ اورتجربہ ہے۔جس کودولت اورطاقت کازعم ہووہ عوام کی عزت اور خدمت نہیں کرسکتا ۔تبدیلی نوٹوں سے نہیں بلکہ ووٹوں سے آئے گی ۔الیکشن کمشن کواین اے122میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑتی دکھائی کیوں نہیں دے رہیں۔
این اے122میں ہمارے امیدوار بیرسٹرعامرحسن کے مدمقابل دونوں امیدوار پانی کی طرح پیسہ بہارہے ہیں۔این اے122کے غیوراورباشعورووٹرز حکمرانوں کی چمک سے متاثر نہیں ہوں گے۔وہ جمعہ کواین اے122میں پیپلزپارٹی کے نامزدامیدواربیرسٹر عامرحسن کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں مختلف مقامات پرکارنر میٹنگز سے خطاب کررہے تھے ۔(جاری ہے)
محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ حکمرانوں کے''اشتہاری منصوبوں''کاحقیقت میں کوئی وجود نہیں ہے۔
حکمرانوں سے اربوں روپوں کے اشتہارات کاحساب لیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے جواربوں روپے اشتہارات کی مدمیں صرف کئے ان سے پنجاب کے کونے کونے میں تعلیمی اورطبی اداروں کوجال بچھایاجاسکتاتھا۔ لاہور سمیت پنجاب کے عوام کوپینے کاصاف پانی میسر نہیں جبکہ حکمران سرکاری پیسہ ذاتی پبلسٹی پرصرف کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ این اے122میں بیرسٹرعامرحسن کامقابلہ سردارایازصادق اورعبدالعلیم خان نہیں بلکہ میاں نوازشریف اورعمران خان کے ساتھ ہے۔وفاقی وصوبائی وزراء دھڑلے سے اپنے امیدوارکیلئے ووٹ مانگ رہے ہیں،الیکشن کمشن کی بے بسی ایک سوالیہ نشان ہے۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے صاحبزادے کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلائے
-
گورنرسندھ کی صنعتکاروں کومسائل حل کرنے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی
-
شادی کی تقریب میں فائرنگ سے شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ میں مطلوب 4 ملزمان گرفتار کر لئے
-
دوسروں کیلئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال کی زیر صدارت بارڈر ایریا کے چیلنجز کے لیے افتتاحی میٹنگ کا انعقاد
-
راولپنڈی ضلعی انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن میں مذاکرات کامیاب،16روپے روٹی پر اتفاق
-
مولا نا فضل الرحمن کے قریبی دوست پیر سید جاوید حسین شاہ انتقا ل کر گئے
-
ریسکیو سروس نے انٹرنیشنل فائر فائٹرز ڈے منایا ،صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے فائر فائٹرز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا
-
اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے فائر فائٹرز پاکستانی قوم کے ہیروہیں،خواجہ سلمان رفیق
-
کے الیکٹرک نے بنیادی ٹیرف میں 3.8 روپے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کردیا
-
روات پولیس نے شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا
-
ڈیرہ اسماعیل خان،بیوی کے رقم دینے سے انکار پر شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد، بیوی کا حمل ضایع ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.