پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ 13سے شروع ہوگا
ہفتہ 10 اکتوبر 2015 12:07
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 13 اکتوبر سے شیخ زید سٹیڈیم، ابوظہبی میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم تین ٹیسٹ ، چار ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلیں گی۔ انگلش ٹیم ایلسٹرکک کی قیادت میں پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے کیلئے متحدہ عرب امارات میں پہنچ گئی ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 22 اکتوبر سے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا جبکہ تیسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ یکم نومبر شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں سے شروع ہوگا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان چار ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 11 نومبر کو شیخ زید سٹیڈیم، ابوظہبی میں کھیلا جائیگا، دوسرا ون ڈے میچ 13 نومبر کو شیخ زید سٹیڈیم، ابوظہبی میں کھیلا جائیگا، تیسرا ون ڈے میچ 17 نومبر کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا جبکہ چوتھا اور آخری میچ 20 نومبر دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.