`چنیوٹ،حضرت خواجہ صوفی محمد علی کے55ویں سالانہ عر س مبارک کی تین روزہ روحانی تقریبات اختتام پذیر `

پیر 12 اکتوبر 2015 23:09

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) آستانہ عالیہ وادی عزیزشریف میں حضرت خواجہ صوفی محمد علی کے55ویں سالانہ عر س مبارک کی تین روزہ روحانی تقریبات اختتام پذیر ہو گئی ملک بھر سیس ہزاروں مریدین و عقیدت مندوں کی شرکت فضا اﷲ ہو کے نعروں سے گونجتی رہی تفصیلات کے مطابق سجادہ نشین حضرے خواجہ پیر محبوب الہٰی کی صدارت میں منعقدہ عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئی عرس مبارک میں اندرون و بیرون ممالک سے ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی عرس مبارک کی اختتامی نشست سے ملک کے نامور علما کرام و مشائخ عظام نے خطاب کرتے ہوئے کہا برصغیرمیں صوفیائے کرام نے توحید باری تعالیٰ اورمحبت رسول ؐکا پرچار کیا اور محبت اورامن کے پیغام کے ذریعے مخلوق خداکواﷲ تعالیٰ کی توحید اورنبی ا کرم ؐکی رسالت کے نورسے روشناس کرایاحضرت خواجہ صوفی محمد علی ؒنے ویران وادی میں آکراﷲ کے ذکرکی شمع روشن کی مخلوق کواﷲ اوراس کے رسول ؐکی طرف راغب کیاآج دنیاکے کونے کونے میں آپ ؒکی جلائی ہوئی شمع کی روشنی چارسوپھیل رہی ہے آپ ؒکی خدمات ناقابل فراموش ہیں اس موقع پرملک بھر کی خانقاہوں کے سجادہ نشینوں اور صوفیا کے قافلوں کی صورت میں شرکت کی ضلعی انتظامیہ ،پولیس اور دربار شریف کی انتظامیہ کی طرف سے سکیورٹی کے سخت انتظامات ،واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔پاک فوج کے ریٹائرڈ افسروں اور جوانوں پر مشتمل دربار شریف انتظامیہ کے رضا کار بھی پولیس کی معاونت کررہے ہیں۔ آخر میں حضرت خواجہ محبوب الٰہی نے اتحاد امت، ملکی سلامتی و اتحاد،کشمیر و فلسطین کی آزادی اور حاضرین کیلئے خصوصی دعا کرائی ۔ `