انڈر19ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے پاکستان اور بھارت کی حمایت حاصل ہوگئی ہے ، بنگلہ دیش
منگل 13 اکتوبر 2015 12:31
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نظام الدین چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ برس ڈھاکا میں شیڈول انڈر19ورلڈ کپ کے لیے پاکستان اوربھارت نے بنگلہ دیش کی حمایت کی ہے۔بی سی بی آفیشل نے آئی سی سی اجلاس کے موقع پرمختلف ممالک کے کرکٹ بورڈ آفیشلز سے ملاقاتیں بھی کیں، اجلاس میں انڈر 19ورلڈ کپ کیلیے آئی سی سی کی جانب سے متبادل وینیو کا نام بھی تجویز کیے جانے کا امکان ہے، تاہم بنگلہ بورڈ عہدیدار کا کہنا تھا کہ ابھی تک ہم شیڈول کے مطابق ایونٹ کی میزبانی کرنے جارہے ہیں، تاہم متبادل وینیو کا اعلان بھی ہوسکتا ہے جو کہ عمومی بات ہے، جو اس طرح کے ایونٹ میں پیش بندی کے طور پر کیا جاتا ہے۔
آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ آئندہ برس 22 جنوری سے 12 فروری تک بنگلہ دیش میں شیڈول ہے، ایونٹ کی جائزہ میٹنگ نومبر میں ہوگی جس کے بعد ہی ضرورت محسوس کیے جانے پر ایونٹ کی منتقلی کا فیصلہ بھی ہوسکتا ہے، تاہم بی سی بی آفیشل نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی پر ہمیں پاکستان اور بھارت کی مکمل تائید حاصل ہے، نظام الدین نے مزید کہا کہ آسٹریلوی ٹیم نے جلد بنگلہ دیش آنے کا وعدہ کیا ہے۔(جاری ہے)
انھوں نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ وہ پہلے دستیاب وقت میں بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے، ہم اس کے لیے تاریخوں کا تعین کرنے کیلیے کام جاری رکھے ہوئے ہیں، سردست آئندہ برس اپریل میں جگہ خالی ہے، لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ آسٹریلوی ٹیم اس وقت ڈھاکا آنے پر راضی ہوجائے گی۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.