وزیراعلیٰ شہبازشریف کا بغیر پروٹوکول کے عام کو چ میں سفر
اڑھائی گھنٹے تک ہسپتال کادورہ کیا،وارڈز،ٹوائلٹس اورادویات کے سٹورروم کا معائنہ کیا مسائل کے حل کیلئے فوری احکامات جاری کرنے پر مریضوں اور ان کے اہل خانہ کی شہبازشریف کو دعائیں
منگل 13 اکتوبر 2015 22:27
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بغیر کسی پیشگی اطلا ع کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال قصور کا اچانک دورہ کیا ۔وزیراعلیٰ بغیر پروٹو کول کے عام کوچ میں سفر کر کے ہسپتال پہنچے اورہسپتال کے مختلف وارڈ ز ،ٹوائلٹس اورادویات کے سٹورروم کا معائنہ کیا ۔ وزیراعلیٰ نے وارڈز میں مریضوں کی عیادت کی اور ان کے لواحقین سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں اورادویات کی فراہمی کے بار ے دریافت کیا۔
وزیراعلیٰ اڑھائی گھنٹے تک ہسپتال میں موجود رہے اور ہسپتال کے مختلف وارڈز میں گئے۔وزیراعلیٰ نے وارڈز سے ملحقہ ٹوائلٹس کا بھی معائنہ کیا اور وہاں کی حالت زار اور پانی و لائٹس کی عدم دستیابی پر متعلقہ حکام کی سخت سرزنش کی۔(جاری ہے)
مریضوں اور ان کے لواحقین نے وزیراعلیٰ کو اپنے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا ۔مریضوں اوران کے اہل خانہ نے مسائل کے حل کے لئے فوری احکامات جاری کرنے پر وزیراعلیٰ کو دعائیں دیں اور کہا کہ آپ کی آمدپر ڈاکٹر اور دیگر عملہ متحر ک ہوا ہے ۔
وزیراعلیٰ نے مریضوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اربوں روپے صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری پر خرچ کررہی ہے اگر ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی نہیں بنائی جارہی تو یقینا یہ محکمہ صحت کے متعلقہ حکام اورانتظامی افسران کی نااہلی ہے جو میں کسی صورت برداشت نہیں کروں گااورمیں آئندہ بھی اسی طرح کے اچانک دورے جاری رکھوں گا۔مزید اہم خبریں
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.