اسٹیٹ بینک کل سے 5 روپے کا نئے سائز اور تبدیل شدہ بھرت کا سکہ جاری کرے گا
منگل 13 اکتوبر 2015 23:12
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء )اسٹیٹ بینک آف پاکستان 5 روپے کا نئے سائز اور تبدیل شدہ بھرت کا سکہ جاری کرے گا، یہ سکے 15اکتوبر 2015 سے جاری کیے جائیں گے، سکے کا وزن 3 گرام ہے جس میں 79فیصد تانبا، 20فیصدجست اور ایک فیصد نکل ہے۔ اس کا قطر 18.5 ملی میٹر ہے۔
(جاری ہے)
سکے کے سامنے رخ پر وسط میں بڑھتا ہوا ہلال اور 5 کونوں والا ستارہ ہے جس کا رخ شمال مغرب کی طرف ہے، ستارے اور ہلال اوپر کنارے کے ساتھ ساتھ اردو میں اسلامی جمہوریہ پاکستان لکھا ہوا ہے، ہلال کے نیچے اور گندم کی بلائی کی طرف خم کھائی ہوئی دو بالیوں کے اوپر سن اجرا درج ہے، سکے کے اوپر کنارے پر دو چھوٹے دانوں کا دائرہ ہے، سکے کا پچھلا رخ دائروی صورت میں پھولوں سے آراستہ ہے یہ پھول وسط میں موجود پانچوں کونوں پر منقطع ہوجاتے ہیں، ستارے کے وسط میں سکے کے عرفی مالیت کا عدد 5 نمایاں صورت میں اور لفظ روپیہ اردو میں کندہ ہے۔
سکے کے اوپر کنارے پر دو چھوٹے دانوں کا دائرہ ہے۔ واضح رہے کہ 5 روپے کا موجودہ سکہ بھی قانونی ہے اور نئے سکے کے ساتھ وہ بھی بدستور گردش میں رہے گا۔مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.