نوویک جوکووچ مینز اور سرینا ولیم ویمنز ٹینس کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان
بدھ 14 اکتوبر 2015 13:14
پیرس ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر۔2015ء ) نوویک جوکووچ مینز اور سرینا ولیمنز ویمنز ٹینس کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، مینز میں اینڈی مرے نے ترقی پا کر فیڈرر سے دوسری پوزیشن چھین لی، نڈال کی ایک درجے بہتری ہوئی ہے، کیون اینڈرسن دو درجے ترقی پا کر ٹاپ ٹین اور جائلز مونفلس 4 درجے ترقی پا کر ٹاپ ٹونٹی میں شامل ہو گئے۔
ویمنز سنگلز میں اسپین کی مگوروزا کیریئر بہترین چوتھے نمبر پر پہنچ گئیں جبکہ ٹیمیا کی بھی ترقی ہوئی ہے اور وہ ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئیں۔(جاری ہے)
مگوروزا نے چائنہ اوپن کا ٹائٹل جیت کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین عالمی رینکنگ کے مطابق مینز سنگلز میں جوکووچ سرفہرست، فیڈرر تنزلی کے بعد دوسرے سے تیسرے نمبر پر آ گئے، مرے نے دوسری پوزیشن سنبھال لی، واورینکا، برڈچ اور نیشکوری اپنی اپنی پوزیشنز پر برقرار ہیں، نڈال ایک درجہ بہتری کے بعد آٹھویں سے ساتویں نمبر پر پہنچ گئے، فیرر کا آٹھواں نمبر ہے، راوٴنک کا نواں نمبر برقرار ہے۔
دوسری جانب ویمنز سنگلز میں سرینا ولیمز سرفرفہرست ہیں، سیمونا ہالپ دوسرے، ماریا شرا پووا تیسرے نمبر پر ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی سی بی میں پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی مستعفی
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (اے) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.