رشتہ داروں نے کالعدم بی ایل ایف کے سربراہ ڈاکٹر اﷲ نذر کی ہلاکت کی تصدیق کردی ،دہشتگر دکمانڈر کوپنجگور میں دفن کر دیا گیا ہے، اﷲ نذر آواران کے علاقے مالار میں آپریشن میں شدیدزخمی ہوگیاتھا ، اسے پہاڑی علاقے سے پنجگور لایا گیا ، رشتہ دار ڈاکٹروں نے علاج کی کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا ، پنجگور میں ہی دفن کردیاگیا ، اب بی ایل ایف کی ذمہ داری اس کے بھانجے سال چاند نے سنبھال لی ہے ، نجی ٹی وی کی رپورٹ میں دعویٰ
جمعہ 16 اکتوبر 2015 21:52
اسلام آباد ؍لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اکتوبر۔2015ء) کالعدم دہشت گرد تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ(بی ایل ایف) کے سربراہ ڈاکٹر اﷲ نذر کے رشتہ داروں نے اس کی ستمبر میں آواران کے علاقے مالار میں ہونے والے آپریشن کے نتیجے میں ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اﷲ نذر کوپنجگور میں دفن کر دیا گیا ہے، آپریشن میں ا س کا ایک بھانجا بھی ہلاک ہوا جبکہ اب بی ایل ایف کی کمان ایک اور بھانجے سال چاندنے سنبھال لی ہے۔
جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں کالعدم تنظیم بی ایل ایف کے سربراہ کے رشتہ داروں کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ وہ آواران کے علاقے مالارمیں آپریشن کے نتیجے میں زخمی ہوئے تھے اور بعد ازاں ہلاک ہو گئے۔رپورٹ بی ایل ایف کے سربراہ ڈاکٹر اﷲ نذر پر رواں سال ستمبر میں حملہ ہوا تھا،جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا تھے، اسے زخمی حالت میں پہاڑی علاقے میں چار گھنٹوں کی ڈرائیور کے بعد پنجگور کے جایا گیا جہاں پر ڈاکٹر اﷲ نذر کے رشتہ دار ڈاکٹروں نے اس کا علاج کرنے کی کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ترجمان پاک فوج کا بیان تضادات سے بھرپور ذہن کی غمازی کر رہا تھا، رؤف حسن
-
پنجاب بھر میں شراب و بیئر صرف پرمٹ ہولڈرز کو ملے گی
-
صوبائی وزراء صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس
-
وزیرداخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاون تیز کرنے کا حکم
-
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی
-
اسرائیلی فوج کی جانب سے زمینی حملے کے لیے رفح کی جانب پیش قدمی‘فورسزنے غزہ سے رابطے کاٹ دیئے
-
ملکی معیشت کا دارومدار سیاسی استحکام سے ہے،جو ملک اقتصادی طور پر مستحکم ہوگا وہی ترقی کرے گا، سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہوا ہے،وفاقی وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ
-
بلوچستان کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں ، وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات
-
اپریل میں 164 فیصد زائد بارشیں ، 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
مخصوص نشستوں کا معاملہ،سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل ہو گا،الیکشن کمیشن
-
بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین سے 51 ارب سے زائد رقم کی وصولی کی درخواست، سترہ مئی کو سماعت ہوگی
-
6 ججوں کے خط کا معاملہ، اٹارنی جنرل سمیت حکومت بھی مداخلت تسلیم کر رہی ہے،سپریم کورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.