فیفا صدارت : انگلینڈ ، ہالینڈ کو پلاڑٹینی کی حمایت پر تحفظات
ہفتہ 17 اکتوبر 2015 14:19
نیون (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار17اکتوبر۔2015ء ) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کی سربراہی حاصل کرنے کیلیے بساط بچھ چکی ہے۔ اردن کے پرنس علی کے مقابلے میں یوئیفا کی بھرپور حمایت کے ساتھ یوئیفا کے معطل صدر مائیکل پلاٹینی میدان میں اترچکے ہیں جبکہ بحرین کے شیخ سلمان بن الخلیفہ کے مقابلے میں حصہ لینے کی اطلاعات ہیں ۔ پلاٹینی کے خلاف آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں ، انگلینڈ اور ہالینڈ نے تحفظات ظاہر کرتے ہوئے ان کی حمایت کا فیصلہ معطل کردیا ہے ۔
خیال رہے کہ مائیکل پلاٹینی پر 90 دن کی معطلی اور مجرمانہ تحقیقات کے باوجود یوئیفا نے فیفا کا نیا صدر منتخب کرنے کےلئے حمایت کا اعلان کیا تھا لیکن اب انگلینڈ اور ہالینڈ اس فیصلے کو پلاٹینی کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے تک مشروط کردیا ہے ۔(جاری ہے)
دلچسپ بات ہے کہ رواں برس مئی میں ہونے والے انتخابات میں یورپین فٹ بال ایسوسی ایشن نے سیپ بلاٹر کے مقابلے میں پرنس علی بن الحسین کو ووٹ دیئے تھے ۔
دوسری جانب اردن کے شہزادہ علی بن الحسین کی کاغذات نامزدگی کے بعد ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے سربراہ شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ بھی جلد ہی مقابلے میں حصہ لینگے ۔ بحرین کے شہزادے سلمان نے پلاٹینی کی حمایت کا اعلان کیا تھا لیکن پلاٹینی پر اپنا اعتماد کھونے کے بعد انھوں نے خود میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سلمان کو قطر کی حمایت ملنے کا امکان ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلیکٹرز نے حسن علی کو واپس بلانے، اسامہ میر کو ڈراپ کرنے کی وجہ بتا دی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، زمان خان اور اسامہ میر ڈراپ
-
مجوزہ چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے شیڈول میں بھارت کے میچز، فائنل لاہور میں رکھنے کی تجویز
-
حارث رؤف ، کامران اکمل کے ٹی20 ورلڈکپ سکواڈ سے باہر
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.