”منٹو “میں ہمزاد کا کردار نبھانا خوش قسمتی ہے، اداکارہ نمرہ بچہ
پیر 19 اکتوبر 2015 11:56
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اکتوبر۔2015ء) اداکارہ نمرہ بچہ نے کہا ہے کہ میں خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ سرمد کھوسٹ کی فلم”منٹو“ میں ہم زاد جیسے مضبوط کردار کو ادا کرسکی جس کے لیے مجھے بہت پذیرائی مل رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سرمد کھوسٹ کے ساتھ کام کرنے کا بہت مزہ آیا کیونکہ وہ آرٹ کو سمجھتے ہیں اس لیے ان کی آنے والی سیریل”مور محل“ میں بھی اداکاری کرتی نظر آؤں گی۔
اپنی نئی آنے والی فلم”ہو من جہاں“ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس میں ایک آزاد خیال ماں کا کردار ادا کیا ہے جو آرٹ سے بہت شغف رکھتی ہے لیکن شوہر کی مذہب پسندی کے باعث اسے موسیقی اور مصوری سے دوری اختیار کرنی پڑ جاتی ہے۔(جاری ہے)
واضح رہے فلم”ہو من جہاں“ کی ہدایت کاری عاصم رضا نے سر انجام دی ہے، فلم میں مرکزی کردار ماہرہ خان، شہریار منور صدیقی اور عدیل حسین نے ادا کیے ہیں۔
کردار کے حوالے سے نمرہ کہنا تھا کہ میں نے ایسے کرداربھی اداکیے ہیں جو میری شخصیت کی عکاسی نہیں کرتے تھے لیکن عاصم نے یہ کردار میرے لیے ہی لکھا تھا، عاصم کو منع کرنا آسان نہیں ہے، اس کردار میں میری اپنی شخصیت کے چند پہلو نمایاں ہیں، اگر یہ میری شخصیت کے مطابق نہ بھی ہوتا تو بھی ایک اداکار کی حیثیت سے میری ذمے داری ہے کہ میں ہر کردار کے مطابق خود کو ڈھالوں اور اسے پوری سچائی کے ساتھ ادا کروں کیونکہ تب ہی اس میں اصلیت کا رنگ ابھر سکے گا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا
-
شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کی تفصیلات شیئرکردیں
-
ہیرا منڈی سیریزپرپاکستان سے ڈھیروں پیارملا ہے: سنجے لیلا بھنسالی
-
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک ہسپتال داخل
-
عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار،ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم کی تصدیق
-
دومرتبہ آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارکوجنسی ہراسانی کے ایک اورالزام کا سامنا
-
شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان
-
یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے،خوشحال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.