پی سی بی وفد کیساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر بی سی سی آئی کو احتجاجی خط ارسال کر دیاگیا،قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد بھی جمع
کشیدہ حالات سے بھی بے خبر ،مہمان نواز ی کے آداب کو یکسر نظر انداز کیا گیا ‘ شہریار خان کا بی سی سی آئی کے سربراہ کے نام خط کا متن
جمعرات 22 اکتوبر 2015 21:09
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اکتوبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہر یار خان نے بھارت میں پی سی بی کے وفد کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر بھارتی کرکٹ بورڈ کو احتجاجی خط ارسال کر دیا، انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کو بھی بھارت میں پیش آنے والے واقعہ پر آگاہی کے لئے خط ارسال کیا جائے گا ،پیپلز پارٹی نے بھارت میں شیوسینا کے کارکنوں کے ہاتھوں پی سی بی کے وفد کے ساتھ ناروا سلوک پر مذمتی قرارداد بھی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہر یار احمد کی طرف سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ ششانک منوہر کے نام ارسال کئے گئے خط کے متن میں بھرپور شکوہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پی سی بی کے وفد نے بی سی سی آئی کی دعوت پر بھارت کا دورہ کیا ۔(جاری ہے)
بھارت میں کشیدہ حالات سے بھی بے خبر رکھا گیا ۔ملاقات ملتوی ہونے کے بعد ٹیلیفون کر کے ملاقات کے ری شیڈولڈ ہونے یا آئندہ کے حوالے سے بھی کوئی آگاہی نہیں دی گئی اور پی سی بی کے وفد کو انتظار کے بعد وطن واپس آنا پڑا ۔
خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے مہمان نواز ی کے آداب کو یکسر نظر انداز کیا گیا ۔ بتایا گیاہے کہ پی سی بی اس سلسلہ میں انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کو بھی خط ارسال کرے گا جس میں بھارت کی دعوت کے باوجود وہاں بلا کر روا رکھے جانے والے سلوک سے آگاہ کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پی سی بی کے سربراہ نے بدھ کے روز وطن واپسی پر ہنگامی پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے آگاہ کیا تھاکہ بھارت اور آئی سی کو اس سلسلہ میں خط لکھا جائے گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے بھارت میں انتہا پسند تنظیم شیوسینا کے کارکنوں کے ہاتھوں چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی قیادت میں جانے والے پی سی بی کے وفد سے ناروا سلوک پر مذمتی قرارداد بھی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی گئی ۔پیپلزپارٹی کے عمران ظفرلغاری، شازیہ مری اوردیگرارکان اسمبلی کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان بھارت کی جانب سے پاکستانیوں کے خلاف اقدامات اورممبئی میں چیئرمین پی سی بی کے ساتھ شیو سینا کے بلوائیوں کے ناروا سلوک کی مذمت کرتا ہے۔ حکومت معاملہ عالمی سطح پر اٹھا کر شیو سینا کودہشت گرد تنظیم قراردلوائے اوربھارتی ہائی کمشنرکو فوری طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرائے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.