یونان ، شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ،نظام زندگی مفلوج

جمعہ 23 اکتوبر 2015 14:35

ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اکتوبر۔2015ء )یونان میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ، نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ایتھنز کے مغربی علاقوں میں شدید بارشون کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے گلیاں، سڑکیں، شاہراہیں، پانی میں ڈوب گئیں۔

(جاری ہے)

سیلابی ریلے کی وجہ سے ایک خالی عمارت گر گئی، جس سے ارد گرد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔متعدد مقامات پر شہری پانی میں پھنس گئے،ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی،جبکہ سیلابی پانی گھروں میں داخل ہونے کی وجہ سے شہریوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔