شاہ رخ کے بارے میں فضول باتیں بند کی جائیں‘ انوپم کھیر
جمعرات 5 نومبر 2015 11:57
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 نومبر۔2015ء)بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر نے اپنے ساتھی اداکار شاہ رخ خان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کچھ اراکین اپنی زبان پر قابو رکھیں اور شاہ رخ خان کے بارے میں فضول باتیں کرنا بند کریں۔یاد رہے کہ بی جے پی کے رہنما کیلاش وجے وارگیا نے کنگ خان کے ہندوستان میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کے حوالے سے بیان کے بعد اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے سپر سٹار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان رہتے ہندوستان میں ہیں لیکن ان کا دل ہمیشہ پاکستان میں رہتا ہے، ان کی فلمیں یہاں کروڑوں روپے کماتی ہیں لیکن انہیں ہندوستان پرتشدد نظر آتا ہے۔اس بیان کے بعد اداکار انوپم کھیر نے بی جے پی پارٹی پر اپنے ٹوئٹر بیان میں شدید غصے کا اظہار کیا۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا ’بی جے پی کے کچھ اراکین اپنی زبان پر قابو رکھیں اور شاہ رخ کے بارے میں فضول باتیں کرنا بند کریں۔ وہ قومی آئکن ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے۔اس سے قبل انتہا پسند تنظیم وشوا ہندو پریشد کی رہنما سادھوی پراچی نے بھی شاہ رخ خان کو ان کے بیان پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے خلاف ایسی بات کرنے والا ہندوستانی نہیں ہوسکتا، شاہ رخ خان پاکستانی ایجنٹ ہیں۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک ہسپتال داخل
-
عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار،ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم کی تصدیق
-
دومرتبہ آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارکوجنسی ہراسانی کے ایک اورالزام کا سامنا
-
شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان
-
یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے،خوشحال خان
-
سلمان خان کے مزاج میں بھرپور تضاد ہے،سوناکشی کا انکشاف
-
پاکستانی معروف فنکار برادری کی سانحہ 9 مئی کی مذمت ،ملوث ذمہ داران کو سزا دینے کا مطالبہ
-
میں میک اپ کے بغیر بھی خوبصورت ہوں، یمنیٰ زیدی
-
اداکارعامر خان کی فلم ’’لاہور1947 ‘‘ اگلے سال ریلیز ہوگی
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں‘ مایا خان
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.