امریکہ اور پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والا پہلا ٹی ٹونٹی میچ پاکستان نے جیت لیا
جمعرات 5 نومبر 2015 14:50
لاڈرہل، فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 نومبر۔2015ء) امریکہ اور پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والا پہلا ٹی ٹونٹی میچ پاکستان نے جیت لیا۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے، مقررہ 20 اوروں میں چار وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز بنائے۔ پاکستانی کھلاڑی عالیہ رزاق نے اپنے کیریر کی پہلی سنچری سکور کی۔ اننگ بریک کے بعد، بارش کے باعث میچ کے اورز کم کرکے 17 کر دیے گئے، جن میں امریکی ٹیم کو 203 رنز کا ہدف حاصل کرنا تھا، جب کہ امریکی ٹیم 17 اوروں میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر صرف 49 رنز بنا سکی۔
دوسرا میچ امریکی ایسٹڑن ٹائم کے مطابق ساڑھے تین بجے شروع ہوا۔پہلے پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جو کامیاب ثابت ہوا۔دوسرے میچ میں امریکی ٹیم پہلے بلے بازی کر رہی ہے اور اس نے اب تک 17 اوروں میں 6 وکٹ کے نقصان پر 49 رنز بنائے ہیں۔(جاری ہے)
پاکستان نے اس میچ میں دو شاندار رن آوٹ کیے۔پاکستان اور امریکہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹی 20 میچ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاڈرہل میں کھیلے جارہے ہیں۔
پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے سے واپسی پر چھے دن کے لیے امریکہ میں رکی ہے۔ پاکستانی ٹیم کو اس دورے کی دعوت یو ایس اے کرکٹ ایسوسی ایشن نے دی تھی۔یو ایس اے کرکٹ ایسوسی ایشن کے خواتین ونگ کے چیرمین سید مسعود اختر چک کا کہنا ہے کہ یہ امریکی ٹیم کے لیے ایک بہت بڑا موقع ہے کہ آئی سی سی کی فل ممبر اور عالمی درجہ بندی میں چھٹے نمبر کی پاکستانی ٹیم، امریکی ٹیم کے ساتھ کھیلنے کے لیے امریکہ آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ان کی کئی برسوں کی خواہش پوری ہو گئی ہے اور چاہیں گے کہ مستقبل میں یہ پارٹنر شپ مزید آگے بڑھے۔پاکستانی ٹیم کے کوچ معتصم رشید نے کہا پاکستان امریکہ میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ہر ممکن مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہیں گے کہ امریکی ٹیم پاکستان آئے اور ہماری کلب لیول کی ٹیموں کے ساتھ کھیلے تاکہ امریکی کھلاڑیوں کو کھیل بہتر کرنے کا موقع ملے۔بدھ کو دو میچ کھیلنے کے بعد پاکستانی ٹیم جمعرات کو اورلینڈو ڈزنی اور دیگر تھیم پارکس کی سیر کو جائیں گی جس کے بعد ہفتے کی شام وہ واپس پاکستان روانہ ہو جائیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.