ایئر عربیہ کے خالص منافع میں 6 فیصد کمی
اتوار 8 نومبر 2015 13:25
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 نومبر۔2015ء) متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی ایئر عربیہ کے خالص منافع میں رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران چھ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
(جاری ہے)
ایئر عربیہ کے جاری بیان کے مطابق رواں سال جولائی سے ستمبر کے دوران 235 ملین درہم خالص منافع حاصل ہوا جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں چھ فیصد کم ہے جبکہ گزشتہ سال جولائی سے ستمبر کے دوران 251 ملین درہم خالص منافع حاصل ہوا تھا۔
بیان کے مطابق رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران 20 لاکھ سے زائد مسافروں نے ایئر عربیہ کی سفری سہولیات سے استفادہ کیا جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 18 فیصد زائد ہیں جبکہ ریونیو 6 فیصد کے اضافے سے 1.1 ارب درہم کی سطح پر پہنچ گیا۔ بیان کے مطابق رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران ایئر عربیہ نے 472 ملین درہم خالص منافع حاصل کیا ہے جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں پانچ فیصد کم ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ
-
ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی
-
برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ
-
100اور1500مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہو گی
-
سرگودہا، 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کوہوگی
-
عالمی اورمقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے اضافہ
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.