ٹیوٹا کی جانب سے اخوت کے اشتراک سے اپنے فارغ التحصیل ہنر مندوں کوسود سے پاک قرضے جاری کرنے کا کامیاب آغاز
پیر 9 نومبر 2015 14:10
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء)ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا ) نے اخوت کے اشتراک سے اپنے فارغ التحصیل ہنر مندوں کوسود سے پاک قرضے جاری کرنے کا کامیاب آغاز کر دیا ہے، ٹیوٹا یہ اقدام وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کے مطابق کر رہی ہے جس کے تحت صوبہ پنجاب کے نوجوان ہنر مندوں کو اپنا روزگار شروع کرنے کیلئے مالی مدد فراہم کی جائے۔
ان خیالات کا اظہار چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے ٹیوٹا کے گریجویٹس کو قرض فراہم کرنے کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی، ٹیوٹا افسران عبدالقیوم،اختر عباس بھروانہ، مصطفی کمال پاشا، مقصود احمد، عائشہ قاضی، سرفراز انور، عامر حسن اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔(جاری ہے)
عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران 500ملین روپے 8000ٹیوٹا پاس آؤٹس کو دئے جائینگے۔
اخوت نے ٹیوٹا کے فارغ التحصیل نوجوانوں کو قرض دینے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ خود روزگار سکیم کے تحت 10ہزار سے ایک لاکھ روپے تک کے قرضے فراہم کئے جائیں گے۔ٹیوٹا نے ایک معاہدے کے تحت اخوت کو 500ملین روپے فراہم کر دئے ہیں۔یہ قرض صوبہ بھر کے ٹیوٹا سے پاس شدہ ہنرمندوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے یا پہلے سے جاری کاروبار کو وسعت دینے کیلئے مددگار ثابت ہوگا۔چیئر پرسن ٹیوٹا نے مزید کہا کہ بلا سود قرضوں کی فراہمی سے معاشی خوشحالی میں معاونت ہوگی۔قرض حاصل کرنیوالے خواہشمند اخوت کے فون نمبر:042-35122743, 042-35156382اور website: www.akhuwat.org.pk پر فوری رابطہ کرتمام متعلقہ دستاویزات فراہم کریں ۔ قرض حاصل کرنے والے خواہشمندوں کو رقم بینک اکاؤنٹ کے ذریعے فراہم کی جائے گی ۔امیدوار قرض حاصل کرنے کے بعد 30ماہ میں رقم واپس کرسکیں گے۔رواں مالی سال کے دوران ٹیوٹا پاس آؤٹس کو قرض کی کامیاب فراہمی کے بعد اس سکیم کو آئندہ مالی سال بھی جاری رکھا جائے گا۔مزید تجارتی خبریں
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ
-
ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی
-
برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ
-
100اور1500مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہو گی
-
سرگودہا، 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کوہوگی
-
عالمی اورمقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے اضافہ
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.