نیشنل ڈس ایبلڈ T-20کرکٹ چیمپین شپ کے لئے فیصل آباد ، لاہور اور سرگودہ کی ٹیموں کے ٹرائیلز کا اعلان
پیر 9 نومبر 2015 19:11
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن (PDCA)کے زیر اہتمام نومبر کے آخری ہفتے کراچی میں منعقد ہونے والی نیشنل ڈس ایبلڈ T-20کرکٹ چیمپین شپ کے حوالے سے PDCAنے مختلف ریجنز کی ٹیمیوں کی تشکیل کیلئے مرحلہ وار اوپن ٹرائیلز کا انعقاد کیا ہے ، گزشتہ دنوں کوئٹہ ، راولپنڈی اور اسلام آباد کی ٹیمیوں کے ٹرائیلز مکمل کرلیے گئے ہیں جبکہ فیصل آباد ڈس ایلبڈکرکٹ ٹیم کے ٹرائیلز مورخہ 10نومبر بروز منگل صبح 11بجے ڈگری کالج فیصل آباد میں منعقد ہونگے، کوآرڈینٹر PDCAتنویر شوکت اور فاروق چوہان سلیکٹرز ہونگے۔
لاہور ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کے ٹرائیلز مورخہ 12نومبر بروز جمعرات لاہور جیم خانہ میں صبح 11بجے منعقد ہونگے جاوید زمان کی سربراہی میں 3رکنی سلیکشن کمیٹی جس میں رب نواز ، محمد کلیم اور کوآرڈینٹر PDCAجاوید اشرف کھلاڑیوں کی سلیکشن کرینگے۔(جاری ہے)
سرگودہ ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کے ٹرائیلز مورخہ 14نومبر بروز ہفتہ اسپورٹس اسٹیڈیم سرگودہ میں دوپہر 2بجے ہونگے ، 2رکنی سلیکشن کمیٹی جس کے سربراہ ٹیسٹ کرکٹر نوید لطیف ہونگے جبکہ کو آرڈینٹر PDCAکلیم عالم ممبر ہونگے۔
ٹرائیلز میں شرکت کے خواہشمند ڈس ایبلڈ کرکٹرز اپنے اپنے ریجنز میں مقررہ وقت اور تاریخ اور مقام پر وائٹ کٹ میں رپورٹ کریں۔ واضع رہے نیشنل ڈس ایبلڈ T-20کرکٹ چیمپئین شپ کا فائنل 3دسمبرورلڈ ڈس ایبلڈ ڈے کے موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا سیمی فائنلز اور فائنل جیو سپر سے براہ راست دیکھایا جائے گا۔ ٹرائیلز کے بعد فیصل آباد ، لاہور اور سرگودہ کی حمتی ٹیموں کا اعلان کیا جائیگا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
-
باکسر عامر خان نے ایک لاکھ ڈالر کی اکیڈمی بند ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا
-
یوراج سنگھ نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں میں شامل کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.