حمزہ شہباز اور عابد شیر علی کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ گئے،قومی اسمبلی میں ایک دوسرے سے نظریں چراتے رہے
پیر 9 نومبر 2015 20:16
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز اور عابد شیر علی کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ گئے حمزہ شہباز شریف اور وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی قومی اسمبلی میں ایک دوسرے سے نظریں چراتے رہے ہیں۔
(جاری ہے)
حمزہ شہباز شریف سپیکر کے انتخاب کے لئے ایوان میں بڑے عرصے کے بعد پہنچے تھے تو تمام اراکین نے فرداً فرداً ان سے ملاقات کی تاہم عابد شیر علی اپنی سیٹ سے اٹھ کر اپوزیشن کے بنچوں پر جا کر اراکین اپوزیشن سے محو گفتگو رہے۔
حمزہ شہباز شریف نے جب ووٹ کاسٹ کیا تو تمام اراکین کے ڈیسک بجائے تاہم عابد شیر علی چپکے سے ایوان سے باہر چلے گئے اور حمزہ شہباز سے نہ تو ہاتھ ملایا اور نہ بات چیت کی یاد رہے کہ حمزہ شہباز شریف رانا ثناء اللہ کی حمایت کر رہے ہیں جس نے ان کے بھائی کو فیصل آباد میں بلدیاتی الیکشن کے دوران شکست دی تھی۔ حمزہ شہباز اور عابد شیر علی کے مابین اختلافات کھل کر سامنے آ گئے اور ان اختلافات بارے اراکین پارلیمنٹ آپس میں گفتگو بھی کرتے رہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.