کراچی اسٹاک ایکسچینج میں غیرقانونی کاروبار کی شکایات پر انتظامیہ کا سخت ایکشن
منگل 10 نومبر 2015 16:08
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء)کراچی اسٹاک مارکیٹ کی انتظامیہ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ اسٹاک مارکیٹ کی بلڈنگ کے دفاتر انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کسی اور بزنس کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق کراچی اسٹاک مارکیٹ کی انتظامیہ نے ایک سخت قدم اٹھاتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ انتظامیہ کی منظوری کے بغیر بلڈنگ کے دفاتر سے کوئی اور کاروبار نہیں کیا جا سکتا ۔
دفاتر صرف قانونی کاروبار کے لیے استعمال ہونگے اور قواعد و ضوابط کی پاسداری نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کے ایس ای انتظامیہ نے ممبران کی شکایات ملنے کے یہ ایکشن لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کے ایس ای بلڈنگ میں موجود دفاتر کا غلط استعمال کرنے کی شکایات موصول ہوئیں تھیں۔(جاری ہے)
گزشتہ ماہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کے ایس ای بلڈنگ میں کارروائی کی تھی اور غیرقانونی کاموں میں ملوث فاریکس کمپنی کے اہلکاروں کو گرفتار کیا گیاتھا جبکہ اکتوبر میں ایک اور کارروائی کے دوران غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ایک چاول کے ایکسپورٹر کو بھی گرفتار کیا گیا۔
ان واقعات کے بعد انتظامیہ نے ہدایات جاری کیں کہ کے ایس ای بلڈنگ میں دفاتر کا استعمال صرف سکیورٹی بزنس اور بروکریجز ہاوسز کے لیے کیا جائے۔مزید تجارتی خبریں
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ
-
ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی
-
برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ
-
100اور1500مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہو گی
-
سرگودہا، 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کوہوگی
-
عالمی اورمقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے اضافہ
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.